2022تک 175گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو نصب کرنے کانشانہ مقررکیاگیا:آرکے سنگھ 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th July 2018, 1:26 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:19/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)حکومت نے سال 2022 تک ملک بشمول دہلی اور قومی راجدھانی خطہ( این سی آر) میں 40 گیگا واٹ شمسی توانائی گرڈ کو نصب کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔اس گرڈ کو عمارتوں کی چھتوں پر نصب شدہ شمسی توانائی کی صلاحیت سے جوڑا جائے گا۔ قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ دہلی شمسی توانائی پالیسی 2016 کے مطابق دہلی میں سال 2020تک ایک گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کو نصب کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سال 2025 تک دو گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کا نشانہ مقرر کیاگیا ہے۔حکومت کے ذریعہ سال 2022 تک ملک میں 100 گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کو نصب کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح سال 2022 تک ملک میں 175 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو نصب کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔اس میں شمسی توانائی سے 100 گیگا واٹ،بادی توانائی سے 60 گیگا واٹ، حیاتیاتی بجلی سے 10 گیگا واٹ، جبکہ چھوٹے پن بجلی پاور اسٹیشن سے 5 گیگا واٹ شامل ہیں۔شہری ترقیات کی وزارت نے سال 2014 میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے زیرکنٹرول عمارتوں کی چھتوں کو استعمال کرنے کے لئے تمام ریاستی حکومت کے محکموں کو ضروری ہدایات جاری کریں تاکہ لازمی بنیاد پر شمسی توانائی کی پیداوار ہوسکے۔اسی طرح شہری ترقیات کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے اپنے زیرانتظام مقامی اداروں کو بھی ہدایات جاری کرنے کے لئے کہا تھا کہ وہ اپنے زیر انتظام عمارتوں کی چھتوں کے اوپر ایسے ہی کارروائی کریں تاکہ ا ن کے دائرہ اختیار میں آنے والے ہر قسم کی عمارتوں کی چھتوں پر روف ٹاپ سسٹم(آر ٹی ایس) کی تنصیب کا کام لازمی طور پر کیاجاسکے۔مزید برآں شہری ترقیات کی وزارت نے ماڈل بلڈنگ قانون 2016 کو جاری کیا تھا جس کے اندر عمارتوں کی چھتوں پر آرٹی ایس کی تنصیب کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش اور چھتیس گڑھ پر مشتمل چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مختلف زمروں کی عمارتوں کی چھت پر آر ٹی ایس کی تنصیب کے لئے لازمی نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکے ہیں۔شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کا کیبی سٹی یوٹیلائزیشن فیکٹر(سی یو ایف) کوئلہ، پن بجلی، نیوکلیائی، بادی اور بائیو ماس بجلی پروجیکٹوں کے مقابلے کم ہے۔حکومت نے ملک میں شمسی توانائی سمیت قابل تجدید توانائی کی ترقی اور فروغ کے لئے وقتاً فوقتاً متعدد اسکیمیں شروع کی ہیں۔حکومت متعدد مالیاتی و ترقیاتی ترغیبات فراہم کرکے مثلاً تیز رفتار استحکام، بین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم(آئی ایس ٹی ایس) کے چارجز اور نقصانات کی تلافی ومعافی،گھر کے لئے قرض کے لازمی جزو کے طور پر چھت پر سولر سسٹم کے لئے مالی امداد اور خودکار طریقے کے تحت براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کی سوفیصد اجازت کے ذریعہ ملک میں شمسی توانائی کی پیداوار اور ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔یہ اطلاع آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیرمملکت(آزادانہ چار) جناب آر کے سنگھ نے فراہم کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...