عازمین حج سے 19جون تک دوسر ی قسط کی رقم جمع کرانے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2017, 1:43 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،5؍جون(ایس او نیوز) امسال سفر حج بیت ا ﷲ کیلئے منتخب عازمین حج کی طرف سے ادا کی گئی پہلی قسط کی رقم 81 ہزار روپے کاٹ کر مختلف زمروں کیلئے کرناٹک کے مختلف ایمبار کیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی طرف سے واجب الادا بقیہ رقم اور اسے جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا ہے ۔ ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ اور حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو آفیسر سرفراز خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں اطلاع دی ہے کہ بنگلور سے جانے والے عازمین حج جنہوں نے گرین زمرے کا انتخاب کیا ہے ان کی مجموعی رقم 239600 روپے مقرر ہوئی ہے ، جن میں سے وہ 81 ہزار روپے کاٹ کر 158600 روپے جمع کرادیں۔ عزیزیہ زمرے کیلئے رقم 206200 روپے طے ہوئی ہے، پہلی قسط کاٹ کر باقی 125200روپے عازمین کوادا کرنے ہوں گے۔منگلور کے عازمین کیلئے 239150 روپے گرین زمرے کیلئے مقرر ہوئے ہیں اور بقیہ رقم 158150 روپے ادا کرنی ہوگی۔عزیزیہ زمرے کیلئے 205750 روپے مقرر ہوئے ہیں اور باقی رقم 124750 روپے ادا کرنی ہوگی۔حیدرآباد سے جانے والے عازمین کیلئے یہ رقم گرین زمرے کیلئے 235150 روپئے طے ہوئی ہے۔انہیں دوسری اور آخری قسط کے طور پر 154150 روپے اداکرنے ہوں گے۔ عزیزیہ زمرے کیلئے رقم 201800 روپے طے ہوئی ہے اور اب ہر عازم کو 120800 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ گواسے جانے والے عازمین کیلئے گرین زمرے کی رقم 238350 روپے طے کی گئی ہے۔ انہیں دوسری اور آخری قسط کے طور پر 157350 روپے ادا کرنے ہوں گے۔عزیزیہ زمرے کیلئے رقم 205000 روپے طے کی گئی ہے۔ باقی رقم 124000 روپے انہیں ادا کرنے ہوں گے۔رقم کی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ 19 جون 2017 مقرر کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں حج کمیٹی آف انڈیا اکاؤنٹ نمبر 32175020010 میں یہ رقم فی ٹائپ 25 درج کرکے جمع کرائی جاسکتی ہے۔ اسی طرح یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 میں بھی یہ رقم جمع کرائی جاسکتی ہے۔اگر یہ رقم مقررہ تاریخ تک ادانہیں کی گئی تو قرعہ میں منتخب عازمین کی نشستوں کو بغیر مزید اطلاع کے منسوخ مانا جائے گا۔ جو عازمین اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے قربانی کوپنس بھی حاصل کرنا چاہیں گے انہیں اپنی قطعی قسط کے ساتھ8ہزار روپے کی افزود رقم بھی ادا کرنی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...