بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر انڈیگو ہوائی جہاز 200میٹر کے فاصلے پر آگئے۔ حادثہ ٹلا
بنگلورو،14؍جولائی (ایس او نیوز) زائد از 330مسافروں کو نئی زندگی ملی جب انڈیگو کے دو اے 320ایرکرافٹ منگل کو کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آپس میں ٹکرانے سے بچے ۔ واقعہ کے بعد اتھارٹی تحقیق کا حکم دیا۔ ایرپورٹ کے ذرائع نے کہاکہ دوپلین صرف200میٹرکی دوری پر تھے اور ان کے درمیان کوئی ٹکراؤ تباہ کن ہوسکتا تھا ۔ بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر یہ واقعہ ہوا۔ ایک ایرکرافٹ حیدرآباد سے بنگلور اور دوسری بنگلور سے کوچی جارہاتھا دو ایرکرافٹوں کے پائٹلوں کو آن بورڈ سسٹم کے ذریعے چوکس کیاگیا جس کے بعد واقعہ کے اطلاع آپریٹنگ معیار کے طریقۂ کار کے تحت ڈی جی سی اے کو دی گئی۔ انڈیگو نے ایک ریلیز میں کہا کہ ڈی جی سی اے کے احکام پر ایرکرافٹ حادثہ تحقیقی بورڈ (اے اے آئی بی) نے معاملے کی تحقیق شروع کردی۔