مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ متاثرین کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت پر بھگواء ملزمین اور این آئی اے کو سخت اعتراض

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2018, 12:23 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،20؍ستمبر (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مالیگاؤں2008ء دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے بھگوا ء دہشت گردوں اور ان کی مبینہ پست پناہی کرنے والی قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے متاثرین کی جانب سے اس معاملے میں بطور مداخلت کار عدالت میں دلائل پیش کرنے کی اجازت طلب کرنے والی عرضداشت پر سخت اعتراض جتایا ہے جس کے بعد خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزمین اور وکلاء استغاثہ سے متاثرین کی عرضداشت پر اپنے جوابات داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

خصوصی جج ایس وی پڈالکر نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے وکیل شاہد ندیم کے ذریعہ داخل کردہ مداخلت کار کی عرضداشت کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہیت و دیگر ملزمین کے وکلاء سمیت قومی تفتیشی ایجنسی NIAکے وکیل کو حکم دیا کہ عرضداشت پر اپنا جوابات داخل کریں تاکہ اس پر بحث ہوسکے۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم کے ذریعہ داخل کردہ عرضداشت میں تحریر ہیکہ اس بم دھماکہ معاملے میں سید نثار جن کا لڑکا سید اظہر شہید ہوا تھا کو بھی عدالت میں دلائل پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ عرضداشت میں مزید بتایا گیا کہ اس سے قبل بھی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے متاثرین کو مداخلت کار تسلیم کیا تھا اور ان کے دلائل کی سماعت کی تھی۔

بھگواء ملزمین اور این آئی اے کی جانب سے مداخلت کار کی عرضداشت پر اعتراض کیئے جانے پر گلزار اعظمی نے کہا کہ اگر قومی تفتیشی ایجنسی ایمانداری سے اس کی ذمہ داری نبھاتی تو متاثرین کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی نوبت نہیں آتی ۔

لزار اعظمی نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد سے ہی بھگواء ملزمین کو راحت پہنچانے کا استغاثہ نے کام کیاہے اور اگر اہم مواقعوں پر متاثرین کی جانب سے مداخلت نہیں کی جاتی تو بھگواء ملزمین کب کے باعز ت بری ہوجاتے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء نے بھگواء ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو ممبئی ہائی کورٹ سے حاصل ہونے والی ضمانت کینسل کیئے جانے کے لیئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر سپریم کورٹ گذشتہ دنوں ملزمہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ خصوصی این آئی اے عدالت سے اجازت حاصل کرکے ٹرائل کورٹ میں بطور مداخلت کار جمعیۃ علماء کے وکلاء اپنے دلائل پیش کریں گے۔

اسی درمیان خصوصی این آئی عدالت میں کرنل پروہیت کے وکیل نے بحث کرتے ہوئے عدالت کو بتایاکہ یو اے پی اے قانون کی اطلاق کے لیئے حکومت سے حاصل کی جانے والی خصوصی اجازت (سینکشن) ناقص ہے جس کی وجہ سے عدالت کو اس معاملے میں ملزمین کے خلاف یو اے پی اے قانون کے تحت مقدمہ چلانے کا اختیار نہیں ہے لہذا مقدمہ کو ناسک منتقل کیا جائے جہاں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ٹرائل چلے گا۔

کرنل پروہت کے وکیل ششی کانت شیودے کی بحث کے اختتا م کے بعد عدالت نے این آئی اے کے خصوصی وکیل اویناش رسال کو ۲۱؍ ستمبر کو بحث کرنیکا حکم دیتے ہو ئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ۲۹؍ ستمبر ۲۰۰۸ء کو ہونے والے اس سلسلہ واربم دھماکہ معاملے میں ۶؍ مسلم نوجوان شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے ، مقدمہ کی ابتدائی تفتیش انسداد دہشت گرد دستہ (اے ٹی ایس) نے آنجہانی ہیمنت کرکرے کی سربراہی میں کی تھی اور پہلی بار بھگواء دہشت گردی پر پڑے پردے کو بے نقاب کیا تھا لیکن مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بننے کے بعد سے اس معاملے کی بلا وجہ تازہ تحقیقات کرنے والی قومی تفتیشی ایجنسی NIA نے بھگواء ملزمین کو فائدہ پہنچانے کا کام شروع کردیا اور اضافی فرد جرم داخل کرتے ہوئے سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر سمیت دیگر بھگواء ملزمین کو راحت پہنچائی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...