مالیگاؤں ۲۰۰۸ ء بم دھماکہ معاملہ،زخمیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی گواہی کا سلسلہ جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th December 2018, 7:20 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 18؍ دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مالیگاؤں ۲۰۰۸ ء بم دھماکہ معاملے میں خصوصی این آئی اے عدالت میں بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی گواہی بدستور جاری رکھی جس کے دوران آج مالیگاؤں کے مشہور و سینئر ڈاکٹر سعید فیضی کی گواہی عمل میں آئی جس کے دوران انہوں نے عدالت کو ان کے اسپتال میں علاج کے لیئے بھرتی کیئے گئے ۱۹؍ بم دھماکوں کے متاثرین کے علاج کے متعلق تفصیلات فراہم کیں ۔

آج صبح گیارہ بجے ممبئی سیشن عدالت میں واقع خصوصی این آئی اے عدالت میں ڈاکٹر سعید فیضی سے وکیل استغاثہ اویناس رسال نے بم دھماکوں کے بعد ان کے ذریعہ ان کے اسپتال بنام’’ نور اسپتال‘‘ میں بھرتی کیئے گئے ۱۹؍ زخمیوں کے علاج کے تعلق سے دریادفت کیا ۔ وکیل استغاثہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر سعید فیضی نے خصوصی جج ونود پڈالکر کو بتایا کہ۱۹؍ زخمیوں کا انہوں نے علاج کیا تھا اور ان کی ہدایتوں کے مطابق آر ایم او ڈاکٹر وحید انصاری نے میڈیکل رپورٹ مرتب کی تھی۔

ڈاکٹر سعید فیضی سے ملزم سوامی کے وکیل رنجیت سانگلے نے بھی جرح کی اور حسب سابق ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے زخمیوں کی جعلی میڈیکل رپورٹ مرتب کی تاکہ حکومت سے معاوضہ وصول کیا جاسکے جس پر سرکاری گواہ ڈاکٹر سعید فیضی نے عدالت کو بتایا کہ یہ بے بنیاد الزام ہے ۔

آج گواہی مکمل ہونے کے بعد خصوصی جج پڈالکر نے جب ڈاکٹر سعید فیضی سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ گواہی دینے آنے کا بھتہ رجسٹرار سے حاصل کرسکتے ہیں جس پر ڈاکٹر سعید فیضی نے کہا کہ ان کی خواہش ہیکہ انہیں حکومت کی جانب سے گواہی دینے کے عوض دیا جانا والا بھتہ پبلک ویلفئیر فنڈ میں جمع کرادیا جائے۔

آج کی عدالتی کارروائی کے اختتام کے بعد عدالت نے اپنی سماعت کل تک کے لیئے ملتوی کردی۔

دوران کارروائی عدالت میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ابھیشک پانڈے و دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...