مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ؛ سادھوی پرگیہ سنگھ کے آگئے اچھے دن؛ ممبئی ہائی کورٹ نے دی ضمانت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th April 2017, 2:46 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 25؍اپریل (آئی این ایس انڈیا ) 2008کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں ممبئی ہائی کورٹ نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو 5لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی ہے، جس کے ساتھ ہی عوام کی زبانی سناجارہا ہے کہ سادھوی جیسے لوگوں کے اب اچھے دن آگئے ہیں۔ البتہ ہائی کورٹ نے کرنل پروہت کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔

اس سے پہلے  ملک کی جانچ ایجنسی این آئی اے نے سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو اپنی جانچ میں کلین چٹ دے دی تھی ،اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے سادھوی کی ضمانت کو مسترد کیا تھا۔ این آئی اے کا دعوی ہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف مقدمہ چلانے کے قابل ثبوت نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ معاملے پر مکوکا قانون کا نہ بنتا، جبکہ ٹرائل کورٹ نے ابھی تک مکوکا ہٹانے پر کوئی فیصلہ نہیں دیا ہے۔این آئی اے کے مطابق ، جس ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل کی وجہ سے سادھوی کو ملزم بنایا گیا ہے ،وہ ضرور سادھوی کے نام پر تھی، لیکن دھماکے سے بہت پہلے سے فرار ملزم رام جی کالسانگرا اسے استعمال کر رہا تھا۔اس کے علاوہ ملزم سدھاکر دویدی سے بم نصب کرنے کے 2فرار ملزم رام جی کالسانگرا اور سندیپ ڈانگے کو ملانے اور اس کے ذریعے کرنل پروہت سے آر ڈی ایکس منگانے کے لیے کہنے کا بیان دینے والے گواہ اپنے پرانے بیان سے مکر چکے ہیں۔این آئی اے نے کہا کہ چونکہ معاملے پر مکوکا کا قانون نہیں بنتا ،اس لیے ان کا پہلے والا اقبالیہ بیان عدالت میں ثبوت نہیں مانا جائے گا ، حالانکہ معاملے پر اب بھی مکوکا برقرار ہے، جبکہ کرنل پرساد پروہت کے بارے میں این آئی اے کی رائے الگ ہے۔

مئی 2016میں اپنی چارج شیٹ میں این آئی اے نے کرنل پرساد سری کانت پروہت کو دھماکوں کی سازش کے اہم ملزمان میں سے ایک بتایا تھا ۔این آئی اے کے مطابق ، کرنل نے ہی سال2006میں ابھینوبھارت نامی تنظیم قائم کی تھی ۔تنظیم کے نام پر بڑے پیمانے پر فنڈ اکٹھے کئے گئے اور اس کے ذریعے اسلحہ اور بارود کا انتظام کیاگیا ۔25اور 26جنوری 2008کو فرید آباد کی میٹنگ میں کرنل نے الگ ہندو راشٹر کے آئین اور بھگوا جھنڈے کی تجویز رکھی تھی ، اس میٹنگ میں مسلمانوں سے بدلہ لینے پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔اس کے بعد اپریل 2008میں بھوپال میں ہوئی خفیہ میٹنگ میں مالیگاؤں میں بم دھماکہ کرنے پر گفتگو ہوئی تھی ۔

ایف ایس ایل کی رپورٹ میں ملزم سدھاکر دویدی کے لیپ ٹاپ میں ریکارڈ سازش کی میٹنگ کی آواز کرنل پروہت، سدھاکر دویدی اور رمیش اپادھیائے کی آواز ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔دھماکہ کے بعد کرنل پروہت اور رمیش اپادھیائے کی بات چیت بھی انٹر سیپٹ ہوئی ہے، جس میں کرنل بات چیت کے لیے اپادھیائے کو الگ سم کارڈ لینے کے لیے کہہ رہا ہے اور بات چیت کے دوران محتاط رہنے کو کہہ رہا ہے جو اس کے دل میں چھپے ہوئے جرم کو بتاتا ہے۔پرگیہ ٹھاکر کی گرفتاری کے بعد کرنل پروہت نے ملزم سمیر کلکرنی کو ایس ایم ایس کرکے بتایا تھا کہ پونے میں اس کے گھر پر اے ٹی ایس آئی تھی۔کرنل نے اسے فوری طور پر ٹیلی فون سے سبھی نمبر کو ڈیلیٹ کر کے بھوپال چھوڑنے کو کہا تھا۔کرنل پر دھماکے کے لیے آر ڈی ایکس کے انتظام اور سپلائی کا بھی الزام ہے۔غورطلب ہے کہ 29؍ستمبر2008کو مالیگاؤں میں ہوئے دھماکے میں 6معصوم شہری ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 101افراد زخمی ہوئے تھیں۔مہاراشٹر اے ٹی ایس نے اپنی جانچ میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر سمیت 11لوگو ں کو گرفتار کیا تھا، بعد میں تحقیقات این آئی اے کو سونپ دی گئی۔این آئی اے نے اپنی تحقیقات کے بعد 13؍مئی 2016کو دوسری سپلیمنٹری چارج شیٹ میں معاملہ میں مکوکا لگانے کی بنیاد نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے قابل ثبوت نہیں ہونے دعوی کیا تھا، جبکہ کرنل پرساد پروہت سمیت 10لوگوں کے خلاف دھماکے کی سازش، قتل، قتل کی کوشش، آرمس ایکٹ، دھماکہ خیز ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت مقدمہ چلانے کے قابل ثبوت ہونے کا دعوی کیا تھا۔یہ الگ بات ہے کہ ٹرائل کورٹ این آئی اے کی رائے سے متفق نہیں نظر آئی، جس کے بعد سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت نے بامبے ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ہائی کورٹ میں بھی جانچ ایجنسی این آئی اے نے سادھوی کی عرضی پر کوئی اعتراض نہیں کیا ، لیکن کرنل پروہت کی عرضی کی مخالفت کی ہے۔عدالت میں سماعت کے دوران سازش کی میٹنگ کی وہ سی ڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی، جس میں سادھوی کے ہونے کادعویٰ کیا گیا تھا،سماعت گزشتہ ماہ ہی پوری ہو گئی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...