بنگلور سلسلہ وار دھماکوں کا کیس دو ماہ میں نپٹانے ہائی کورٹ کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 10:08 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،21؍ستمبر(ایس او نیوز) 2008 کے دورا ن شہر میں ہوئے سلسلہ وار دھماکوں کے مقدمے کی جانچ کو ریاستی ہائی کورٹ نے دو ماہ میں مکمل کرنے ذیلی عدالت کو احکامات جاری کردئے ہیں۔اس کیس کے 24ویں ملزم کیرلا کے کنور کے ساکن سمیر کی طرف سے درج کی گئی عرضی میں ان خدشات کے اظہار پر کہ اس کیس کی سماعت  اگر عجلت میں کی گئی تو اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا ۔اسی لئے سماعت کی مدت کو مزید چھ ماہ بڑھایا جائے۔آج جسٹس آر بی بودی ہال اور جسٹس کے ایس مدگل پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے عرضی گزار کی خواہش کے مطابق سماعت میں چھ ماہ کی توسیع سے انکار کردیا اور ذیلی عدالت کو ہدایت دی کہ دو ماہ کے اندر سماعت مکمل کی جائے۔

اس سے پہلے اس کیس میں ضمانت طلب کرتے ہوئے سمیر نے عدالت میں عرضی دائر کی تھی جسے مسترد کردیاگیا تھا، اس کے بعد وہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوا اور دعویٰ کیا کہ اس کیس میں اس کا کوئی رول نہیں ہے۔ اس پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ ثابت کرنے کے لئے تحقیقاتی ایجنسی کوئی ثبوت نہیں دے پائی ہے۔ چھ سات سال اس نے عدالتی تحویل میں گزار دئے ہیں اسی لئے اس کی عرضی کو منظور کیا جائے ، تاہم اس مقدمے کی تحقیقات اور سنگینی کو دیکھتے ہوئے عرضی ضمانت کو منظور نہیں کیاگیا۔

اس کیس میں ذیلی عدالت نے اب تک 2280 گواہوں کے بیانات درج کئے ہیں مزید 9 گواہوں کے بیانات لینے باقی ہیں ۔ سرکاری وکیلوں نے اس مرحلے میں کہاکہ تحقیقات جب ختم ہونے والی ہیں تو ملزمین کو ضمانت نہ دی جائے۔ اس سے پہلے 27؍ مارچ 2018 کو عدالت نے ذیلی عدالت کو معاملے کی سماعت چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اور تب کہا تھاکہ ملزم اس سلسلے میں ضمانت کی عرضی دینے آزاد ہے۔ اس وقت سرکاری وکیل نے کہا تھاکہ 29ستمبر تک اس کیس کا فیصلہ سنادیا جائے گا ۔

سمیر نے اپنی عرضی میں کہا کہ گزشتہ آٹھ سال کے دوران 2280گواہوں کے بیانات لئے گئے ہیں۔ مزید کہا جارہا ہے کہ دو ہزار گواہوں کے بیانات لئے جائیں گے اس کے لئے نہ جانے کتنا وقت درکار ہے۔ اسی بنیاد پر سمیر نے عدالت سے گزارش کی تھی کہ اس معاملے کی سماعت کو مزید چھ ماہ کے لئے بڑھایا جائے تاہم ہائی کورٹ نے اسے نامنظور کرتے ہوئے دو ماہ میں مکمل کر نے کی ہدایت دی.

 یاد رہے کہ 2008 کے دوران بنگلور میں آٹھ مقامات پر دھماکے ہوئے تھے،پولیس نے سمیر کو دہلی میں 2011کے دوران گرفتار کیاتھا تب سے وہ پولیس کی قید میں ہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔