گودھرا ٹرین کے 11 مجرمین کی سزائے موت ، عمرقید میں تبدیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2017, 10:58 AM | ملکی خبریں |

احمدآباد،9/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) گجرات ہائیکورٹ نے 2002 ء میں گودھرا ٹرین آتشزنی کے مقدمہ کے ان تمام 11 مجرمین کی سزائے موت کو سزائے بامشقت عمرقید میں تبدیل کردیا ہے تاہم دیگر 20 مجرمین کو دی گئی فی کس 20 سال سزائے قید کو برقرار رکھا ہے ۔ ہائیکورٹ نے پنے اس تاثر کا اظہار بھی کیا کہ ریاستی حکومت اور ریلویز امن و قانون برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور انھیں تمام متاثرین کے ورثاء کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ 27 فبروری کو ایودھیا سے واپس ہونے والی سابرمتی ایکسپریس کے کوچ S-6 کو گودھرا ریلوے اسٹیشن کے قریب نذر آتش کردیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 59 افراد جھلس کر فوت ہوگئے تھے ۔ ان میں اکثر کارسیوک تھے جو اُترپردیش کے ایودھیا میں پوجا کے بعد واپس ہورہے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد سارے گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے اور تشدد و آتشزنی کے واقعات میں 1200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ان میں تقربباً تمام مسلمان ہی تھے ، جسٹس اننت ایس داوے اور جسٹس جی آر اُدھوانی پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے آج اپنے فیصلے میں کہاکہ وہ ان تمام 11 افراد کو بدستور مجرم قراردی ہے جنھیں تحت کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی تھی لیکن ان 11 مجرمین کی سزائے موت کو سزائے عمرقید بامشقت میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ تاہم دیگر 20 مجرمین کو ایس آئی ٹی کی خصوصی عدالت کی طرف سے دی گئی سزائے عمر قید کو ہائیکورٹ نے بدستور برقرار رکھا ہے ۔ گودھرا ٹرین آتشزنی واقعہ میں فوت ہونے والوں کے خاندان کو فی کس 10 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے ریاستی حکومت اور ریلویز کو ہدایت دیتے ہوئے ہائیکورٹ نے اس تاثر کا اظہار کیا کہ ریاستی حکومت امن وقانون برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی اور ریلویز نے بھی کچھ نہیں کیا۔ عدالت نے کہاکہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو ان کی معذوری کی نوعیت کے مطابق معاوضہ ادا کیا جانا چاہئے ۔ ڈیویژن بنچ نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ کے اعلان میں تاخیر پر اُس کو افسوس ہے کیونکہ اپیلوں پر سماعت بہت پہلے ہی مکمل کی جاسکتی تھی ۔ ہائیکورٹ نے اپیلوں پر سماعت کے بعد فیصلہ کیلئے زخمی گواہوں ، مسافرین ، ریلوے ملازمین ، ریلوے پروٹکشن فورس کے اہلکاروں ، گودھرا کے دو ملازمین پولیس ، گجرات ریلوے پولیس ، فارنسک لیباریٹریز کے ماہرین اور اقبالی بیانات پر انحصار کیا۔ 63 ملازمین کو بری کئے جانے کے خلاف خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی ) کی طرف سے دائرکردہ مرافعات کو مسترد کردیا ۔ ایس آئی ٹی نے بعض مجرمین کی سزاؤں میں اضافہ کی درخواست بھی کی تھی جو مسترد کردی گئی ۔ ایس آئی کی خصوصی عدالت نے یکم مارچ 2011 ء کو معلنہ اپنے فیصلے میں 31 ملزمین کو جرم کا مرکتب قرار دیا تھا اور 63 کو منسوبہ الزامات سے بری کردیا تھا ۔ 11 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی اور 20 افراد کو عمرقید دی گئی تھی ۔ تحت کی عدالت نے استغاثہ کے اس استدلال سے اتفاق کیا کہ اس واقعہ کے پیچھے سازش کارفرما تھی ۔ تمام 31 افراد کو ہندوستانی تعزیری دفعات قتل ، اقدام قتل اور مجرمانہ سازش کے تحت جرم کا مرتکب قررا دیا گیا تھا ۔ بری ہونے والوں میں کلیدی ملزم مولانا عمرجی ، گودھرا میونسپلٹی کے اُس وقت کے صدر محمد حسین کلوٹا ، محمد انصاری اور اُترپردیش میں گنگاپور کا ساکن نانومیاں چودھری شامل ہے۔ گودھرا ٹرین واقعہ کی تحقیقات کے لئے حکومت گجرات نے ناناوتی کمیشن کا تقرر کیا تھا جس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سابرمتی ایکسپریس کے S-6 کوچ میں بھڑک اُٹھنے والی آگ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ اس کوچ کو آگ لگائی گئی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...