چکوال: بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2017, 11:31 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد 9نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم ازکم 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔حادثہ بدھ کی شب ڈھوک پٹھان نامی علاقے میں پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ بس کوہاٹ سے رائیونڈ جا رہی تھی اور اس پر سوار مسافر مذہبی اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم پاکستان میں ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ان حادثات کی عمومی وجہ سڑکوں کی خراب حالت، گاڑیوں کی نامناسب دیکھ بھال اور غیر محتاط ڈرائیونگ بتائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے مختلف علاقے ان دنوں فضائی آلودگی کے باعث پیدا ہونے والی دھند یا ’اسموگ‘ کی لپیٹ میں ہیں۔اسموگ کے سبب حالیہ دنوں میں اہم شاہراہوں پر کئی حادثات ہوئے ہیں جب کہ اس صورت حال کے سبب ٹریفک کی روانی کے علاوہ فضائی پروازوں کو شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھارت۔ تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم تائیپی میں شروع 

vایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا 13 سے 17 نومبر 2018 تک چلنے والے بھارت 150 تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ فورم میں کل اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت میں ایم ایس ایم ای کی پوزیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے

شمالی کوریا کا میزائل پروگرام جاری ہے، رپورٹ

ایک امریکی ریسرچ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائلوں سے متعلق ایسے 13 مقامات کا پتا لگایا ہے جن کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یہ اس بات کی تازہ ترین علامت ہے کہ شمالی کوریا کو اس کے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار کرانے کی امریکی کوشش تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔

غیر ملکی طلبہ کی امریکہ میں دلچسپی کیوں گھٹ رہی ہے؟

غیر ملکی طالب علموں کی آمد سے امریکی معیشت کو ہر سال42 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا ہے اور روزگار کی منڈی میں ساڑھے چار لاکھ ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں۔ غیر ملکی طالب علم امریکی معیشت کے لئے بے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔

ہندوستان ڈیجیٹل فروغ اورترقی کے دورسے گذررہاہے ، سنگاپورمیں جاری فنٹیک فیسٹول میں وزیراعظم کاخطاب

وزیراعظم نے سنگاپورمیں جاری فنٹیک فیسٹول میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہندوستان پر چھاجانے والے مالیاتی انقلاب اور ہندوستان کے 1.3 ارب عوام کی زندگی میں بہتر تبدیلیوں کا اعتراف ہے۔ہندوستان اور سنگاپور ہندوستانی اور آسیان ملکوں کے چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں کوایک ...

سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ سے وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مالیاتی ٹیکنالوجی میں تال میل اور علاقائی اقتصادی اتحاد سمیت کئی مسائل پر بات چیت کی۔ مودی نے فنٹیس فیسٹیول سے خطاب کر کے بدھ کو دو روزہ سنگاپوردورہ کا آغاز کیا ۔یہ فیسٹیول مالیاتی ...