مغربی بنگال:وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شامیانہ گرنے سے40افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 11:37 PM | ملکی خبریں |

کلکتہ،16؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدنا پور میں منعقد ہ ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کے دوران شامیانہ کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس میں 40افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے سیکیورٹی کے اہلکاروں سے زخمیوں کی فوری امداد کی اپیل کی۔ ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایس پی جی کے اہلکاروں نے موٹر سائیکلوں اور ایمبولینسوں کے ذریعہ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ۔ ریلی کے بعد وزیر اعظم مودی پارٹی کارکنوں اور اعلیٰ افسران کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کرنے اسپتال پہنچے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج ایک زخمی خاتون نے وزیر اعظم سے آٹو گراف کی فرمائش کی جسے مودی نے انتہائی خوشی کے ساتھ پیش کیا۔شامیانہ منہدم ہونے کے باوجود مودی نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے لوگوں کو اطمینان اورامن و امان کا خیال رکھنے کی تلقین کی ۔انہوں نے ریلی میں موجود کارکنوں کی تعریف کی جوزخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچانے میں مددفراہم کی۔ریلی میں موجود لوگوں نے ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے ماحول کو پرامن بنائے رکھا۔ مودی نے ممتا بنر جی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ماں ماٹی مانوش‘‘ کے نعرے کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے ۔ سماج دشمن عناصر کھلے عام گھوم رہے ہیں۔یہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی دشوار ہوتی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کیلئے اتنا بڑا فیصلہ کیا کہ آج ترنمول کانگریس کو بھی اس ریلی میں ہمارے استقبال کیلئے جھنڈے لگانے پڑے اور انہیں اپنی تصویر لگانی پڑی۔ یہ بی جے پی کی نہیں بلکہ کسانوں کی فتح ہے۔مودی نے کہاکہ مغربی بنگال میں کئی عشروں سے قائم لیفٹ کی حکومت نے ریاست کوجس حال میں پہنچایا آج بنگال کی حالت اس سے بھی ابتر ہوتی جارہی ہے۔ یہاں ایک تعاونی انجمن متحرک ہے جو اپنے مخالفیں کو قتل کرانے ، غریبوں پر مظالم ڈھانے ، جبراً وصول جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔اس کی اجازت کے بغیر مغربی بنگال میں کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔دریں اثناء مغربی بنگال کی وزیر اعلی ٰممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شامیانہ گرنے سے زخمی ہونیوالوں سے اظہار افسوس کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت تمام زخمیوں کے علاج کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...