20فروری سے اسکول میں بچوں کے مفت داخلوں کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍فروری(ایس او نیوز)سرکاری اور خانگی اسکولوں دونوں طرح کی اسکولوں میں 25 فیصدی آن لائن داخلوں کی کارروائی کا آغاز اب20 فروری سے کرنے کے لئے محکمہ تعلیم نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس سے قبل15فروری کی تاریخ ہی سے داخلوں کی شروعات کا اعلان کیا گیا تھا لیکنکچھ تکنیکی ضروریات کے تحت 19 تاریخ کو پانچ دنوں کے لئے آگے بڑھا دیا گیا ہے، واضح رہے کہ پچھلے سال سے ہی آدھار کارڈ کو داخلوں کے لئے لازمی قرار دیا جا چکا ہے اور اس میں درج پن کوڈ نمبر کی بنیاد پر ہی وارڈوں کی تقسیم اور داخلہ کے لئے اسکولوں کی فہرست کی تیاری ہوئی ہے۔اب والدین یا سرپرستان کو آن لائن درخواست جمع کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، درخواست جمع کرنے کے وقت ہی ان کی وارڈ حدود میں کون کون سی اسکولس موجود ہیں اور کن اسکولوں میں داخلہ حاصل کیا جا سکتا ہے اس کی تفصیلات مل جائیں گی اور مزید برآں ضروری دستاویزات کی جانچ بھی آن لائن ہی ہو جائے گی۔ پچھلے سال وارڈ سے باہر رہنے والے کئی افراد نے غلط دستاویزات بنا کر اپنی پسند کی اسکولوں میں داخلہ لے لیا تھا لیکن اس مرتبہ یہ ممکن نہیں ہوگا اس لئے کہ آن لائن رجسٹریشن کے موقع پر ایسی دستاویزات خود بخود مسترد کر دی جائیں گی۔محکمہ تعلیم کے ڈائرکٹر کے آنند نے بتایا کہ ،آن لائن میں آر ٹی ای کے تحت بچوں کے داخلہ کے سلسلہ میں محکمہ کی طرف سے کیا گیا تجربہ تقریباً کامیاب رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...