جموں و کشمیر میں ہتھیار چھیننے کی ناکام کوشش کے بعد تصادم میں دو جنگجو جاں بحق 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th March 2018, 11:04 AM | ملکی خبریں |

سرینگر 16 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی کے ایک رہنما کے ذاتی سیکورٹی گارڈ سے ہتھیار چھیننے کی ناکام کوشش کے بعد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے مبینہ تصادم میں کم از کم دو جنگجو مارے گئے۔ کل دہشت گردوں نے پلوامہ ضلع کے بلہاما میں بی جے پی لیڈر انور خان کے کانسٹیبل بلال احمد کی سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی گئی تھی ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خان کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کی یہ کوشش ناکام بنا دی واضح ہو کہ اس دوران احمد کو ایک گولی بھی لگ گئی ہے ۔ ترجمان نے مبینہ طور پر کہاکہ ابھی تک دو دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے،علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ ہتھیاروں اور گولہ بارود سمیت دیگر مواد بھی وہاں سے برآمد کئے گئے ہیں جائے تصادم پر سرچ آپریشن جاری ہے کیونکہ حادثہ کے وقت وہاں تیسرے دہشت گرد کے ہونے کی بھی خبر ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...