روس نے دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک کر دیے
ماسکو23اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روسی حکام نے ہفتہ بائیس اپریل کو بتایا کو ایک جھڑپ میں دو مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ جھڑپ جنوبی روس میں اسٹاوروپول کے علاقے میں ہوئی۔ دونوں مشتبہ افراد جھڑپ کے بعد ایک کار میں فرار ہونے کی کوشش میں تھے کہ سکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ روسی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ عسکریت پسند اسلامک اسٹیٹ کے تربیت یافتہ تھے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔