گلبرگہ میں کتّے کو بچانے کے چکر میں چار لوگوں کی موت؛ ایک بس کی دوسری بس سےخطرناک ٹکر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2018, 9:38 PM | ریاستی خبریں |

کلبرگی2/جون (ایس او نیوز)  کلبرگی (یعنی گلبرگہ) کے جیورگی میں دوسرکاری بسوں کی ٹکر میں ایک بس ڈرائیور سمیت چار لوگ ہلاک ہوگئے، جبکہ دس سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ آج سنیچر صبح قریب 8:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب گلبرگہ سے داونگیرہ جانے والی بس کے سامنے اچانک ایک کُتا آگیا، کُتے کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور کے ہاتھوں بس بے قابو ہوگئی، ایک طرف بریج کی دیوار تھی  جس سے ٹکرانے سے بچنے کی کوشش کی تو مخالف سمت سے آرہی دوسری بس سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔

بتایا گیا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی  بس شاہ پور سے گلبرگہ جارہی تھی۔

گلبرگہ سے داونگیرہ جانے والی بس پر سوار تین اسکول ٹیچر جن کی شناخت  عائشہ، فرینہ اور سہارا کی حیثیت سے کی گئی ہے،  اس حادثے میں جاں بحق ہوگئی، جبکہ اسی بس کا ڈرائیور رُکمپا بھی  زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں ٹیچر اگلی سیٹ پر سوار تھیں،  ٹکر لگتے ہی ایک ٹیچر بس  کے باہر جاگری اور اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر دو  ٹیچروں نے اسپتال میں یا اسپتال پہنچنے کےدوران راستے میں دم توڑ دیا۔ ڈرائیور کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ بری طرح پھنس گیا تھا، اُسے بس سے باہر نکالنے کے لئے جے سی بی کا استعمال کیا گیا اور کافی  کافی مشقتوں کے بعد اُسے باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا، مگر  اُس نے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی  دم توڑ دیا۔ اس بس کے دیگردس مسافروں کو بھی چوٹیں آئی ہیں، جن کا قریبی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

شاہ پور سے گلبرگہ جانے والی بس کے مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور سبھی لوگ محفوظ ہیں۔

حادثے کے فوری بعد کافی لوگ مدد کے لئے پہنچ گئے ، جنہوں نے بتایا کہ  ڈرائیور کے ساتھ ساتھ دو ٹیچر بھی بری طرح بس میں پھنس گئی تھی، جنہیں کافی مشقتوں کے بعدباہر نکال کر اسپتال روانہ کیا گیا تھا، مگر وہ جانبر نہیں ہوسکی۔ عینی شاہدین نے میڈیا والوں کو بتایا کہ  صبح قریب آٹھ۔ ساڑھے آٹھ بجے زوردار بارش جاری تھی، کہ اچانک ایک کتا روڈ کے درمیان دوڑنے لگا، جس سے بچنے کی کوشش میں ایک بس کی دوسری بس سے ٹکر ہوگئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...