ہوناور 2/جنوری (ایس او نیوز) بائک پر سوار دونوں نوجوان اُس وقت ہلاک ہوگئے جب اُن کی بائک کو مخالف سمت سے آنے والی لاری نے روند ڈالا۔ حادثہ بدھ کی شام کو تعلقہ کے کیریمنے کے قریب پیش آیا۔
مرنے والوں کی شناخت دنیش مڈیوال (26) اور پرسنا اچاری (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے جن کا تعلق بالترتیب کنداپور اور ماون کورا سے بتایا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بائک پر سوار دونوں نوجوان ہوناور سے بستی کی طرف جارہے تھے جس کے دوران مخالف سمت سے آنے والی لاری کی زد میں آگئے۔
حادثے کے فوری بعد لاری ڈرائیور لاری کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔