وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرے، دو افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2017, 9:14 PM | عالمی خبریں |

وینزویلا،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وینزویلا میں دو مظاہرین کی ہلاکت کے بعد حکومت مخالف دھڑے نے اعلان کیا ہے کہ صدر نکولس مادْورو کے خلاف بڑے پیمانے کے احتجاجی مظاہروں کا دائرہ آج جمعرات کے روز مزید وسیع کر دیا جائے گا۔ اپوزیشن کے سربراہ اینرِیک کاپریلیس نے ایک پریس کانفرنس میں اپیل کی کہ وینزویلا کی پوری قوم ان مظاہروں میں حصہ لے۔ ملک کے دو شہروں میں دو الگ الگ واقعات میں دو مظاہرین سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ اپوزیشن نے حکمران جماعت کے حامیوں کو ان واقعات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس استعمال کی اور چار سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔