ہبلی :شراب کے نشے میں گروہی جھگڑا۔2کو چاقو گھونپا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th August 2017, 2:41 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی 7؍اگست (ایس او نیوز) شراب کے نشے میں مدہوش نوجوانوں کے دو گروہوں میں شروع ہونے والے جھگڑے میں دو لوگوں کو چھرا گھونپنے کی واردات ہبلی کے اُنکل میں واقع ایک ہوٹل میں پیش آئی ہے۔

چاقو کے وار میں شدید زخمی ہونے والوں کی شناخت شاہد(۲۵سال) اور عاقب(۲۶سال) بتائی جاتی ہے، جنہیں شہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ اس خونیں حملے کے لئے کرشنا کھوڑے، پیوش پرجاپتی، نرمل پرمار اور راجیو چودہری کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ شراب نوشی کے دوران زبانی تکرارسے بات آگے بڑھتی گئی اور بالآخر چاقوزنی پر ختم ہوگئی۔ اس سلسلے میں ودیانگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...