بہار: پٹنہ کے شیلٹرہوم میں 2 لڑکیوں کی موت، 24 گھنٹے بعد پولس کو ملی اطلاع 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2018, 10:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے مظفر پور کے شیلٹرہوم کا معاملہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ پٹنہ کے راجیو نگر علاقے میں واقع آسرا شیلٹر ہوم میں 2 لڑکیوں کی موت ہو گئی ہے، دونوں لڑکیوں کو پی ایم سی ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران دونوں کی ہفتے کی شام موت ہو گئی۔

حیرانی کی بات یہ کہ لڑکیوں کی موت کی خبر پولس کو 24 گھنٹے بعدملی ہے، پولس کا کہنا ہے کہ شیلٹر ہوم نے لڑکے اور لڑکیوں کے بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں دی تھی۔ پولس کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کے آنے کے بعد انہیں اس معاملے کی اطلاع ملی۔ فی الحال پولس نے دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہاں کے شیلٹر ہوم میں 70 خواتین اور لڑکیاں رہتی ہیں، مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ یہاں خواتین کو مناسب طریقے سے نہیں رکھا جاتا ہے، لوگوں کے مطابق، رات کو بھی شیلٹر ہوم میں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے، شروعاتی جانچ میں شیلٹر ہوم میں بہت کمیاں پائی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...