ہوناور کے گنونتے قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ :2کی موت ،آٹھ سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th October 2018, 9:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 30؍اکتوبر (ایس او نیوز)قریبی علاقہ گنونتے نیشنل ہائی وے پر ٹمپو اور لاری کی ٹکر میں دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ آٹھ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ پڑوسی تعلقہ ہوناور کے گنونتے میں آج بدھ دوپہر کو پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ مسافر وں سے بھری ٹمپو کو پہلے پیچھےسے ایک کنٹینر نے ٹکر دی تھی، جس کے نتیجے میں ٹمپو اُلٹ گئی، اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی لاری سڑک کنارے گری ہوئی ٹمپو سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی ، جس سے لاری ڈرائیور اور کلینر موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔ ان کی شناخت منکی کے راجو تمپا گوڈا (40)اورلاری کلینر انپا منجوناتھ نائک کی حیثیت سےکی گئی ہے۔

 

 مسافر بردار ٹمپو میں موجود  منکی کے مکتا انپا نائک، موہن ناگپا نائک، سرسی کے گوند راجو بھانو نائک، ٹونکا کی تبسم قریشی ، ہبلی کے ایس ایس راتھوڈ، کاسرکوڈ کی ناظمہ جیلانی منا ، اڈگونجی کی شئیلا نائک ، چتار کے منجوناتھ گوڈا سمیت 8سے زائد مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہوناور اسپتال لے جایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں بعض زخمیوں کو ابتدائی طبی علاج کے بعد زائد علاج کے لئے منگلورو، اُڈپی اور منی پال روانہ کیاگیا ہے۔ حادثے میں  ٹمپو کو کافی نقصان پہنچا ہے وہیں کنٹینر اور لاری کے سامنے والے حصوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ حادثےکے متعلق منکی پولس تھانہ میں کیس درج کرلیاگیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: لاپتہ ماہی گیروں کا معاملہ۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں خصوصی اجلاس؛ بنگلہ دیشیوں کو ملازم نہ رکھنے ڈپٹی کمشنر کی تاکید

کشتی سمیت لاپتہ ماہی گیروں کے مسئلے پر ایک خصوصی جائزاتی میٹنگ ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کے دفتر میں منعقد کی گئی، جس میں ماہی گیروں کے لیڈر، پولیس افسران اورتحقیقاتی ٹیم کے افسران شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں ساحلی علاقے میں تحفظ اور سیکیوریٹی کے مسئلے پر بھی غور ...

ملیناڈو کراولی ریلوے لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار اسوامی کا مرکزی حکومت سے تقاضہ

شیموگہ، شرنگیری، منگلورو جیسے علاقوں سے گزرنے والی ملیناڈو کراولی ریلوے لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار ا سوامی نے مرکزی حکومت سے تقاضہ کیا ہے۔

ہبلی۔انکولہ ریلوے منصوبہ:سڑکوں پر احتجاج کرنے سے ریل آنے والی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اننت کمار ہیگڈے کا بیان

مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے ہبلی۔انکولہ ریلوے منصوبے میں ہورہی تاخیر کے سلسلے میں کہا کہ اس میں کوئی سیاسی کھیل نہیں ہورہا ہے، بلکہ سپریم کورٹ نے اس منصوبے پر اسٹے لگا رکھاہے اس لئے عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اس تاخیر کے خلاف راستہ روکویا احتجاجی مظاہرے کرنے سے ...

بھٹکل میں ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے زیراہتمام قومی صدر کی آمد پر خطاب عام : مسلمان  جب تک حکمرانی میں شامل نہیں ہونگے کوئی مسائل حل نہیں ہونگے : قاسم رسول الیاس

آزادی کے 70سالوں بعد بھی مسلمان  سیاسی طور پر بے وزن ، بے وقعت اور پسماندگی کا شکار ہیں۔ جو کل تک اقتدار کے مالک تھےآج ملکی سیاست میں ان کاکوئی کردار نہیں ہے، اس کے برعکس پچھڑے طبقات، دلت، اچھوت ، او بی سی ایک سیاسی قوت کے طورپر ابھر کر اپنی طاقت منوانے میں کامیاب ہیں ان کی ایک ...

کاروار: بوٹ سمیت لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ کو گزربسر کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے فی کس ایک لاکھ روپے کی امداد

ضلع شمالی کینرا کے ایڈیشنل ڈی سی ڈاکٹر سریش ایٹنال نے بتایا ہے کہ ملپے بندرگاہ سے ماہی گیری کے لئے نکلنے کے بعد مہاراشٹرا کے حدودمیں لاپتہ ہونے والی سوورنا تریبھوجا ماہی گیر کشتی پر موجود 7مچھیروں کے اہل خانہ کو گزربسر کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے عبوری راحت کے طورپر فی کس ...

ملیناڈو کراولی ریلوے لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار اسوامی کا مرکزی حکومت سے تقاضہ

شیموگہ، شرنگیری، منگلورو جیسے علاقوں سے گزرنے والی ملیناڈو کراولی ریلوے لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار ا سوامی نے مرکزی حکومت سے تقاضہ کیا ہے۔

چیتے کی کھال فروخت کرنے کے دوران کنداپور میں بھٹکل کے پانچ افراد سمیت دس گرفتار

یہاں شاستری سرکل کے قریب غیر قانونی طورپر چیتے کی کھال فروخت کرنے کے الزام میں بینگلور کی سی آئی ڈی فوریسٹ یونٹ  نے دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس میں پانچ کا تعلق بھٹکل، تین کا تعلق بیندور اور ایک ایک کا تعلق ، منڈگوڈ اور  ہوناورسے ہے۔ گرفتاری کی یہ واردات جمعہ کی دوپہر کو ...