غازی آباد میں تصادم کے بعد دو شاطر لٹیرے گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th September 2018, 7:53 PM | ملکی خبریں |

غازی آباد ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے غازی آباد ضلع میں ایک کے بعد ایک 18لوٹ اور ڈاکہ زنی کی وارداتین کر چکے بدنام ناصر اور مزمل کو جمعہ کی شب ایک تصادم میں صاحب آباد تھانہ کی پولس نے گرفتار کر لیا۔ ان کے پاس سے حال میں لوٹ کے ذریعہ حاصل کی گئی رقم برآمد کی گئی ہے۔ گذشتہ شب صاحب آباد تھانہ کی پولس تلاشی مہم چلا رہی تھی تب ہی سامنے سے اپاچے موٹر سائیکل سے آتے ہوئے ناصر اور مزمل انہیں دیکھ کر بھاگنے لگے۔ پولس نے ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھ کر ان کا تعاقب کیا۔ اسی درمیان ناصر نے گولیاں چلانی شروع کردیں۔ اندھیرے میں بھاگ رہے دونوں ملزمان نے سکندرپور گاؤں کا راستہ پکڑ لیا اور گاؤں کی سڑک پر ایک گڈھے میں موٹر سائیکل کاپہیہ آنے پر وہ بے قابو ہوکر گر پڑے۔اس کے بعددونوں پید ل بھاگنے لگے۔ پولس نے پیچھا کرتے ہوئے گولیا ں چلائیں جس میں مزمل کے پیر میں گولی لگی اور ناصر کے بائیں ہاتھ میں ایک گولی لگ گئی۔ پولس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ صاحب آباد تھانہ کے انچارج انسپکٹر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ پکڑے گئے ملزمان ناصر اور مزمل نے بے خوف طریقہ سے لوٹ اور ڈاکہ زنی کی وارداتیں کرکے تاجروں اور اعلیٰ افسران کی نیند اڑا دی تھی۔ ان کی تلاش میں رات میں تلاشی مہم چلائی جارہی تھی۔ گذشتہ شب تلاشی کے دوران ہوئے تصادم میں آخر کار پولس نے انہیں گرفتا رکر لیا۔ اس دوران ایک سپاہی بھی زخمی ہوا ہے۔ تمام کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناصر اور مزمل کے پاس سے موٹر سائیکل اپاچے، 20ہزار روپے ، دوپستول 32بور، 10زندہ کارتوس برآمد ہوا ہے۔ پولس کو پوچھ گچھ میں انہوں نے ڈاکہ زنی اور لوٹ کی وارداتوں کی اطلاع دی ہے ۔ ان کے خلاف درج مقدموں میں پولس آگے کی کاروائی کر رہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...