پہلے ٹیسٹ میں   جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 72رنز سے شکست دی؛ سریز میں1-0کی سبقت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2018, 1:11 PM | اسپورٹس |

کیپ ٹاؤن،9/جنوری(ایجنسی)  جنوبی افریقہ نے اپنی فاسٹ بولروں سے ہندوستان کو شکست دینے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈیل اسٹین کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم میں مزید دو فاسٹ بولروں دواننے الیور اور 21سالہ لونگی نگیڈی کو کو شامل کر لیا۔جنوبی افریقہ نے فاسٹ بولنگ کے خلاف ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کی خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاں ایک طرف فاسٹ بولروں کے کمانڈر ڈیل اسٹین کے زخمی ہو کر میدان سے چلے جانے کے بعد صرف تین بولروں کی مدد سے ٹیم انڈیا کو ہدف سے میلوں دور روک کر پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر سریز میں1-0کی سبقت حاصل کی وہیں ٹیم انڈیا کے لیے سریز جیتنا مشکل بنا دیا کیونکہ اسے سریز جیتنے کے لیے باقیدونوں میچ جیتنا پڑیں گے جو جنوبی افریقہ کی ٹیم میں مزیددو فاسٹ بولروں کی شمولیت سے محال نظر آرہا ہے۔

کیپ ٹاؤن میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز دونوں ٹیموں کے فاسٹ بولروں کا ہی جلوہ رہا اور ہندوستانی فاسٹ بولروں نے محض65رنز کے عوض8جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تو دوسری جانب فاسٹ بولر ورنن فلانڈر کے وکٹوںکے سکسر سے جنوبی افریقہ نے ٹیم انڈیا کو 42.4اووروں میں ہی محض135رنز پر ڈھیر کر دیا۔ لیکن فاسٹ بولنگ کی اس جنگ میں جنوبی افریقہ 72رنز سے جیت گیا۔208رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں ابھی ٹیم انڈیا نے ایک تہائی منزل ہی طے کی تھی کہ اس کے ٹاپ آرڈر کے پانچ بلے باز بشمول کپتان وراٹ کوہلی فلانڈر اور مورکل کا شکار بن کر پویلین جا چکے تھے۔

77رنز پر پہلی اننگز کے ہیرو ہاردک پانڈیا کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم انڈیا کی شکست نوشتہ دیوار بن گئی تھی۔ جسے اشون نے بھونیشور کمار کے ساتھ مل کر مٹانے کی کوشش کی لیکن 8ویں وکٹ کے لیے ابھی 49رنز کی پارٹنر شپہی ہوئی تھی کہ فلانڈر نے اشون کی اننگز ختم کر نے کے بعد اسیاوور میں محمد شامی اورجسپریت بومرا کو بھی پویلین کی راہ دکھا کر جنوبی افریقہ کو72رنز سے شاندار فتح دلا دی۔ فلانڈر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹیم انڈیا کی جانب سے اشون 53گیندوں پر پانچ چوکوںکی مدد سے 37اور کپتان کوہلی 40گیندوںپر چار چوکوں کے ساتھ28رنز بنا کر نمایاں رہے۔شکھر دھون نے 16، مرلی وجے نے13،پجارا نے 4،روہت شرما نے10، ردھیمان ساہا نے8 محمد شامی نے 4رنز بنائے جبکہ بھونیشور13رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔جنوبیافریقہ کیجانب سے فلانڈر نے 6اور ربادا و مورنےمورکل نے دو دو وکٹ لیے۔

ایک نظر اس پر بھی

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اعلان

یکم جولائی سے ہرارے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے تین قومی ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے میزبان زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 481 رنز بناکر عالمی ریکارڈ بنادیا

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے 6 وکٹ پر481 رنز بنا کر کئی ریکارڈز پاش پاش کردیے، یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بڑے مجموعے کا نیا ریکارڈ شمار ہوگا، اس سے قبل پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 444 رنز کا عالمی ریکارڈ بھی انگلینڈ کے قبضے میں ہی تھا تاہم انگلش ...

پہلی بار فٹ بال کپ کیلئے قرۃ العین بلوچ کی آواز میں گانا ریلیز

روس میں جاری 21 ویں فٹ بال ورلڈ کپ کا فیفا کی جانب سے جاری کردہ آفیشل گانا ’لو اٹ اپ‘ یوں تو کپ شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہی جاری کردیا گیا تھا۔تاہم اب ملٹی نیشنل مشروب کمپنی ’کوکو کولا‘ نے بھی پہلی بار پاکستان میں فٹ بال ورلڈ کپ کا خصوصی اینتھم سانگ جاری کردیا۔

بال ٹیمپرنگ کے الزام پر سری لنکن ٹیم بھڑک اٹھی

ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام پر سری لنکن ٹیم بھڑک اٹھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کاالزام عائد ہونے پر سری لنکن ٹیم نہ صرف غصے سے بھڑک اٹھی بلکہ اس نے میدان میں بھی اترنے سے انکار کردیا تھا۔