وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی طوفانی اننگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2018, 9:39 AM | اسپورٹس |

گوہاٹی،22؍اکتوبر (ایجنسی) ہندوستان نے پانچ ونڈے میچوں کی سیریزمیں پہلے میچ  میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی طوفانی اننگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ہندوستان  کے بلے بازوں نے دو وکٹ کے نقصان پر42.1 اوورمیں ہی 326 رن بنالئے اورآسان جیت اپنے نام کرلیا۔ روہت شرما اورکوہلی کے درمیان 246 رنوں کی شراکت ہوئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان  کی طرف سے یہ سب سے بڑی شراکت ہے۔

روہت شرما 152 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ امباتی رائیڈو نے 26 گیندوں پر 22 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل وراٹ کوہلی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 140 رن بناکردوسرے وکٹ کے طورپرآوٹ ہوئے۔ لیکن آوٹ ہونے سے قبل انہوں نے روہت شرما کے ساتھ مل کر ہندوستان کو جیت کے آسان راستے پرپہنچا دیا تھا۔  ویسٹ انڈیز کی طرف سے اوتھامس اورڈی بشو کوایک وکٹ ملا۔

روہت شرما نے ونڈے میں 20 ویں سنچری لگائی۔ انہوں نے 117 گیندوں پر 152 رن بنائے، جس میں 15 چوکے اور8 چھکے شامل ہیں۔ وہیں وراٹ کوہلی نے اپنی بہترین 140 رنوں کی اننگ کے لئے 107 گیندوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے 140 رنوں کی اننگ کے دوران ایک چھکے کے علاوہ 21 چوکے لگا دیئے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمران ہیٹ مائر کی شانداری سنچری کی بدولت  ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو323 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  جارہے میچ میں ٹاس ہارکربلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیزکی ٹیم نے مقررہ 50 اوورمیں 8 وکٹ کے نقصان پر322 رن بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی، لیکن ہندوستان کے بلے بازوں نے اس کی تمام محنت پرپانی پھیردیا۔  وراٹ کوہلی کو اِن کی شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی میں بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا 15 مارچ سے ہوگا شاندار آغاز؛5جنوری سے ہوگا ٹیموں کا اندراج، وزٹ ویزا پردبئی میں موجود کھلاڑیوں کے لئے بھی سنہرا موقع

دبئی میں بھٹکل پریمئیر لیگ  المعروف  بی پی ایل کرکٹ کا آٹھواں ٹورنامنٹ  مورخہ 15 مارچ 2019 ؁ سے شروع ہوگا، البتہ بی پی ایل کے لئے ٹیموں کا اندراج 3/ جنوری سے شروع ہوگا۔ اس بات کی اطلاع  ٹورنامنٹ کے کمشنر    جوکاکوشمس الدین ضیاء نے دی۔

ہندوستان کی اعلی درجے کی بولنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے: ٹم پین

ہندوستان کے خلاف ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر شکست کے بعد آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے قبول کیا کہ ان کے بلے باز اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں مہمان ٹیم کے انتہائی عمدہ بولنگ حملے کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔