ممبئی بم دھماکہ : طاہر مرچنٹ کی پھانسی پر عدلیہ نے لگائی روک 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 8:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،04؍دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) 1993 کے ممبئی دھماکہ کیس میں مبینہ طور پر قصور وار ٹھہرائے جا چکے طاہر مرچنٹ کی پھانسی پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔عدالت نے مہاراشٹر حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹاڈا عدالت کا ریکارڈ پیش کرے۔ اس کے ساتھ سی بی آئی نے 14 مارچ کو اگلی سماعت کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ غور طلب کہ 12 مارچ 1993 کو ممبئی میں ہوئے سیریل بلاسٹ کیس میں 7 ستمبر کو ممبئی کی اسپیشل ٹاڈا کورٹ نے 24 سال بعد بڑا فیصلہ سناتے ہوئے طاہر مرچنٹ اور فیروز خان کو موت کی سزا سنائی تھی۔ اس معاملے میں ابو سلیم کے علاوہ کریم اللہ خان کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ٹاڈا عدالت نے طاہر مرچنٹ پر کچھ لوگوں کوپاکستان بھیجنے کے بندوبست کرنے کا قصور وار گردانا ہے ۔ پانچویں مبینہ قصور وار ریاض صدیقی کو 10 سال کی سزا ملی تھی۔ مبینہ گینگسٹر ابو سلیم کو پرتگال سے تلاش کرکے بھارت لایا گیا تھا ۔ پرتگال سے حوالگی معاہدے کی وجہ سے کورٹ سلیم کو پھانسی یا عمر قید کی سزا نہیں دے سکتی ہے ۔ بحث کے دوران مجرموں کو سخت سے سخت سزا کی مانگ کی ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 12 مارچ 1993 کو ممبئی میں یکے بعد دیگرے 12 بم دھماکے ہوئے تھے۔ دھماکے میں مبینہ طور پر 257 افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی ، جبکہ 700 سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے تھے ۔ ان دھماکوں میں مبینہ طور پر بڑی مقدار میں آر ڈی ایکس کا استعمال کیا گیا تھا۔ پہلے دور میں دیے گئے فیصلے میں عدالت نے 100 افراد کو قصوروار پایا تھا، جنہیں پھانسی اور عمر قید کی سزا ہوئی تھی. ان دھماکوں میں 27 کروڑ روپے کے املاک کی بربادی کی بھی خبر ہے ۔ اس معاملے میں 129 افراد کے خلاف چارس شیٹ درج کی گئی تھی۔ ا س دھماکہ کے تحت انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم، ٹائیگر میمن سمیت 27 ملزم فرار ہیں۔ جب کہ یعقوب میمن کو پھانسی کی سزا ملی جا چکی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...