سجن کمار کی ضمانت عرضی پر اگلی سماعت 25 مارچ کوہوگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2019, 9:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہوئے سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایس اے نظیر کی بنچ نے جمعرات کو سجن کمار کی عرضی پر سماعت 25مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔ تین مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہ چکے 73 سالہ سجن کمار نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں ضمانت عرضی دائر کی تھی۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے 25فروری کو سجن کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت سے خود کو الگ کرلیا تھا۔سابق وزیر اعظم کے قتل کے بعد راج نگر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل اور جلانے کے معاملے میں گذشتہ سال 17 دسمبر کو سجن کمار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا سنائے جانے کے دو ہفتہ کے بعد 31دسمبر کو سجن کمار نے کڑکڑ ڈوما عدالت میں خود سپردگی کردی تھی

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...