احمد آباد میں ٹرک پلٹا،20افراد ہلاک ،مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل
حمد آباد ،19؍مئی (ایس او نیوز؍ یو این آئی )گجرات میں احمدآباد ضلع کے دھولیرا علاقے میں آج ایک ٹرک کے پلٹ جانے سے 20 افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ راجندر اساری نے یو این آئی کو بتایا کہ دھولیرا-بھاؤنگر ہائی وے پر باولیانی گاؤں کے قریب آج صبح سیمنٹ سے بھرا ٹرک اچانک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔
جس میں 19 افراد کی موت ہو گئی۔ ٹرک سوار مزدور امریلی ضلع کے پیپاواؤ سے کھیڑا کے آنند کی جانب مزدوری کرنے جا رہے تھے. حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔
مرنے والوں میں آٹھ سے 14 سال کے تین بچے، 12 خواتین اور چار مرد ہیں. چھ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے. پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور ضروری کارروائی کر رہی ہے۔