246حجاج پر مشتمل 18ویں حج پرواز کی بنگلوروآمد۔ مدینہ منور ہ میں بنگلورو کی حاجیہ کاانتقال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2018, 11:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو26ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ روانہ ہوئے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔آج حجاج کا 18واں قافلہ 45منٹ قبل ہی شہر پہنچ گیا ۔ سعودی ہوائی جہاز نمبر SV-5925کو مدینہ منورہ سے شہر صبح9:15بجے پہنچنا تھا ۔ لیکن صبح8:30بجے ہی اس کی لینڈنگ ہوگئی، جس میں 246حجاج سوار تھے۔ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے خصوصی حج ٹرمینل میں ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین و سینئر رکن اسمبلی الحاج ۔ آر روشن بیگ کے فرزند آر رومان بیگ ، حج کیمپ کے نوڈل افسر سید اعجاز احمد وظیفہ یاب کے اے ایس افسر حج کمیٹی رکن سید ثناء اللہ نے تمام حجاج کااستقبال کیا اور انہیں ٹرمینل کے وسیع ہال تک پہنچانے میں مدد کی ۔ ہال میں حجاج کرام کی خصوصی دعاؤں کے بعد کسٹمز سمیت دیگر کارروائیوں کے دوران رومان بیگ اور کیمپ کے نوڈل افسر موجود رہے اور کسٹم افسروں اور حجاج سے ایک دوسرے کے تعاون کی گزارش کی ۔ حج ٹرمینل کے اندر حجاج کے کسٹم کی نگرانی کررہے ، کسٹم افسر کے تعاون سے ٹرمینل سے باہر نکلنے میں بہت ہی آسانی ہورہی ہے ۔ دوسری جانب سینکڑوں رضا کار ان حجاج کرام کی خدمت کے لئے حج ٹرمینل میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جوش وخروش کے ساتھ حجاج کے لگیج کواکٹھا کرنے اور ان لگیجز، بیاگس کو حجاج تک پہنچانے اور ٹرمینل سے باہر لے جانے میں مدد کررہے ہیں ۔ حج ٹرمینل میں رضا کار حجاج کرام کے لیگیج بغیر کسی پریشانی کے ان تک پہنچا رہے ہیں ۔ اور حجاج کی دعاؤں سے فیضیاب ہورہے ہیں۔

مدینہ منور میں بنگلورو کی حاجیہ کاانتقال: ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ روانہ ہوئی شہر کی ایک حاجیہ عبادتوں کے دوران مدینہ منور میں 24ستمبر بروز پیر عصر اور مغرب کے درمیان انتقال کرگئیں۔ کور نمبر KAR-2428-0 کے جی ابی قمرالنساء (72)شہر کے ایچ بی آر لے آؤٹ ، 13واں کراس ،فرسٹ اسٹیج ، تھرڈ بلاک کی مقیم تھیں اپنے فرزند معز الدین کے ہمراہ حج پر روانہ ہوئی تھیں ۔ ان کو 26ستمبر کی علی الصباح 1:45بجے آخری قافلہ کے ذریعہ شہر واپس آنا تھا۔پیر کے دن اچانک طبیعت بگڑ گئی اور انہوں نے مدینہ منور کی مقدس سرزمین پر آخری سانس لی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بروز منگل 25ستمبر کی بعد نماز فجر مسجد نبوی میں ادا کی گئی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میںآئی ۔ ریاستی حج کمیٹی کے نوڈل افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ کے شوہر محمد معین الدین عرف پیر پاشاہ(80) جن کاکور نمبر KAR-2709-0 ہے وہ بھی اپنی بہو جو یریہ کے ہمراہ حج کے سفر پر تھے ۔5ستمبر کو مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے تھے ۔ انکے انتقال کے 20دن بعد ان کی اہلیہ کل اس دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔ اب تک 18قافلوں کے ذریعہ جملہ5357حجاج بخیر وعافیت حج کے مقدس سفر سے شہر واپس لوٹ چکے ہیں ۔ 26ستمبر کی علی الصباح 1.45بجے آخری قافلہ شہر لوٹے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...