افغانستان :ننگرہار میں ڈرون حملہ، کم ازکم 18ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 4:50 PM | عالمی خبریں |

کابل ،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان کے صوبے ننگرہار میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 13افراد ہلاک ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق بدھ کی صبح ہونے والے اس ڈرون حملے میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے وابستہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ضلع ننگرہار کی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے بی بی سی افغان سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے اُس شخص کے مکان پر ہوا جو چند روز قبل حج کا فریضہ ادا کر کے وآپس آیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ ڈرون حملے میں مکان کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب حاجی سے ملنے کے لیے لوگ ان کے مکان پرجمع تھے۔صوبائی پولیس کے ترجمان مشرقی وال کے مطابق اس حملے میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک کمانڈر اور ایک قاضی بھی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ہلاک ہونے والوں میں عام لوگ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں شدت پسند نہیں بلکہ عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں سعودی عرب سے آئے ہوئے حاجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...