کیرالہ میں زوردار بارش؛ چٹان کھسکنے کی وارداتیں؛ 22 ہلاک؛ مرکز سے مانگی گئی مدد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th August 2018, 5:49 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

تھیرووننتاپورم 9/اگست (ایس او نیوز) ریاست کیرالہ کے مختلف حصوں میں جمعرات کی صبح سے جاری زبردست بارش  کے نتیجے میں اب تک ملی اطلاع کے مطابق  22  لوگوں کی موت ہو گئی ہےاور حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے آرمی ، نیوی اور ائرفورس کی مدد طلب کی ہے،تاکہ اِیڈوکّی  ڈیم سے پانی کا اخراج کیا جاسکے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایشیاء کے اس سب سے بڑے ڈیم سے 26 سال بعد زائد پانی کا  اخراج کیا جارہا ہے۔یہ ڈیم 45 سال پرانا ہے۔

کوچین ائرپورٹ میں طیاروں کی   لینڈنگ پر روک
ادھر کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈہ لمیٹڈ نے پیریار ندی میں بڑھ رہے آبی سطح کو دیکھتے ہوئے یہاں طیاروں کی لینڈنگ پر روک لگا دی تھی مگر دو گھنٹوں بعد  اسے کھول دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  یہ ائرپورٹ ندی  کے قریب واقع اور آبی سطح کو بڑھتے دیکھ کر ائرپورٹ میں پانی جمع ہونے کے خدشہ کے پیش نظر احتیاطی طور پر لینڈنگ روکی گئی تھی۔ ائرپورٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ احتیاطی  قدم اٹھاتے ہوئے ہم نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ کے بعد طیاروں کی لینڈنگ روک رکھی تھی۔ مگر دو گھنٹوں بعد ائرپورٹ کو دوبارہ کھولے جانے کی خبر ملی ہے۔

کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینارائی وجئین نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ زبردست بارش کے بعد  ریاست کی صورتحال کافی سنگین ہے، زبردست بارش کو دیکھتے ہوئے ہمیں ریاست کے 22 ڈیموں سے زائد پانی کو چھوڑنا پڑ رہا ہے، اس طرح کی صورتحال اس سے پہلے کبھی پیش نہیں آئی۔مزید بتایا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے ایمرجنسی میٹنگ کے بعد  آرمی، نیوی اور ائرفورس کی مدد طلب کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چھ سب سے زیادہ  متاثرہ اضلاع میں ہم نے عوام کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کئے ہیں۔

ریلوے ٹریک کو بھی پہنچا   نقصان
بھاری بارش کےچلتے  بدھ کو کالیکٹ  اور والائیر کے بیچ  ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے. اس روٹ پر ریل کی خدمات بند کردی گئی ہیں. ڈویژنل ریلوے مینیجر (ڈی آر ایم) اور دیگر حکام نے یہاں کا دورہ کیا ہے اور  اس روٹ  پر ٹریک کی مرمت کرنے کا کام جاری ہے۔

وائناڈ میں زبردست بارش کے نتیجے میں زمین کھسکنے کی واردات پیش آئی ہے، جس کے بعد اس پہاڑی ضلع سے روڈ کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی کی مدد سے سڑک کی مرمت کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں  22 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، دس لوگ لاپتہ ہیں۔ ایڈوکّی ضلع میں گیارہ لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، ملپّورم میں پانچ، وائیناڈ میں تین، کننّور میں دو اور کالیکٹ میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

بارش  متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو راحت دلانے کے لئے وائناڈ میں آرمی کی ایک یونٹ لگائی گئی ہے اور یہاں سے تین ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق ریاست میں ایک ہزار سے زائد مکانات بارش  کی نذر ہوگئے ہیں۔

بارش کی وجہ سے چھ اضلاع میں تعلیمی اداروں کو چھٹی دے دی گئی ہے اورلوگوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ  ریاست کے پہاڑی علاقوں کی طرف نہ جائیں۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ڈیم والی جگہوں کا رُخ نہ کریں اور بالخصوص  سیلفی فوٹوز لینے سے احتراز کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...