معیار تعلیم کے لئے 176کرناٹکا پبلک اسکولوں کا قیام: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th December 2018, 9:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍دسمبر(ایس او نیوز) سرکاری اسکولوں میں پہلی سے بارھویں جماعتوں تک طلبا کو ایک ہی چھت تلے معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کی فکر کے ساتھ ریاستی حکومت 176 کرناٹکا پبلک اسکول قائم کرنے جارہی ہے۔

یہ اعلان آج ریاستی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کیا۔ وقفۂ سوالات میں کانگریس کے امیش یادو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2017-18 کے بجٹ میں پنچایتی سطح پر 176 کرناٹکا پبلک اسکول اور 19,18کے بجٹ میں 100 کرناٹکا پبلک اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ان پبلک اسکولوں میں پہلی سے بارھویں جماعت تک کی تعلیم کا انتظام ایک ہی چھت تلے کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاست بھر میں ماڈل اقامتی اسکول بھی چلائے جارہے ہیں ، ان اقامتی اسکولوں کو آدرش ودیالیہ قرار دیا جائے گا اور یہاں کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا ، لیکن فی الوقت کسی بھی آدرش ودیالیہ کو اقامتی اسکول میں تبدیل کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔