بنگلوروسےعازمین حج کے 16؍ قافلے مکہ پہنچ گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2018, 11:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اگست(ایس او نیوز) شہر بنگلور سے عازمین حج کے سولہ قافلے سوئے حرم پہنچ چکے ہیں، جملہ 4800سے زائد عازمین بعافیت جدہ پہنچے اور ان میں سے بڑی تعداد عمرہ کی ادائیگی سے فراغت کے بعد مکہ کے گرین اور عزیزیہ زمروں کی عمارتوں میں مقیم ہیں۔ آج صبح روانہ ہونے والے سولہویں قافلے میں عازمین کی اکثریت آندھراپردیش سے تھی، اننت پور سے 279؍ چتور سے 7؍ بنگلور اربن سے بارہ ، میسور سے دو ، ٹمکور سے ایک جملہ 301عازمین آج سوئے حرم کے لئے صبح 7-55 بجے سعودی ایر لائنز کے طیارے سے پرواز کر گئے ۔ سعودی عرب کے مقامی وقت 9بجے کے آس پاس یہ طیارہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچا اور دوپہر تک یہ تمام عازمین مکۃ المکرمہ پہنچادئے گئے۔ عازمین حج کا سترھواں قافلہ کل صبح 7-35 بجے پرواز کرے گا یہ قافلہ 250 عازمین پر مشتمل ہوگا جن میں اکثریت آندھرا پردیش کے عازمین کی ہوگی ، اننت پور سے 57 چتور سے 183؍ بنگلور سے 9 اور شیموگہ سے ایک عازم روانہ ہوں گے۔ اس دوران کل رات سابق وزیراعلیٰ اور ریاست میں حکمران اتحاد کے چیرمین سدرامیا نے حج کیمپ کا دورہ کیا اور عازمین حج سے ملاقات کے بعد حج کیمپ کے انتظامات کی ستائش کی اور اس کے لئے ریاستی حج کمیٹی چیرمین جناب روشن بیگ اور وزیر ضمیر احمد خان کو مبارکباد دی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔