بھٹکل کے ایک رہائشی اسکول کی 16 طالبات بیمار؛ غیر معیاری غذا کھانے سے بیمار ہونے کا خدشہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd November 2017, 2:06 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 21/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے پورورگا میں واقع کتور رانی چنما رہائشی اسکول میں 16 طالبات کے اچانک بیمار پڑکر اسپتال  میں داخل ہونے   کی واردات منظر عام پر آئی ہے، جس میں ایک طالبہ کو پیٹ میں شدید درد، دست اور قئے کی شکایت کے بعد کنداپور لے جایا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منگل کی شب قریب 11 بجے مُٹھلی کی ایک طالبہ کو شدید تکلیف کی حالت میں سرکاری اسپتال لایا گیا تو پتہ چلا کہ  منگل کی شام کو تین دیگر طالبات کو بھی اسپتال میں لایا گیا تھا، جن کو علاج تجویز کئے جانے کے بعد گھر روانہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر ستیش  کمار نے بتایا کہ کل پیر کو بھی اسی رہائشی اسکول سے 12 طالبات  کو  دست اور قئے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا، جن کا علاج کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق آج منگل رات قریب گیارہ بجے اسپتال میں لائی جانے والی طالبہ کی شناخت  اُرشینی نارائن نائک (15) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جسے بعد میں کنداپور اسپتال لے جایا گیا ہے۔

شبہ  ظاہر کیا جارہا ہے کہ غیر معیاری کھانے کی وجہ سے یہ طالبات بیمار ہوئی تھیں اورسبھی 16 طالبات کو دست اور قئے کے ساتھ پیٹ میں درد کی شکایت تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ اس سے پہلے مارچ مہینہ میں بھی اسی اسکول سے 20 بچے مبینہ طور پر غذا کھانے سے بیمار پڑ گئے تھے، مگر اسکول انتظامیہ نے آلودہ غذا کی سختی کے ساتھ تردید کی تھی۔

خیال رہے کہ پورورگاہ میں واقع اس رہائشی اسکول میں جملہ 216 طالبات زیرتعلیم  ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔