شام میں حمیمیم اڈّے کی جانب آنے والے 16 ڈرون طیارے تباہ کیے:روس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2018, 11:19 AM | عالمی خبریں |

دبئی ،16اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روسی وزارت دفاع کے ایک اعلان کے مطابق اُس کی افواج نے رواں ماہ اگست کے آغاز سے شام میں حمیمیم کے فوجی اڈّے پر "مسلح افراد" کے حملوں کا سلسلہ ناکام بنا دیا۔

وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق کی کہ اس دوران مسلح تنظیموں کی جانب سے روسی فوج کی جانب بھیجے جانے والے 16 ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون طیارے شام کے صوبے اِدلب کے سیف زون شمار کیے جانے والے علاقے سے روسی فوج کے زیر استعمال حمیمیم کے فوجی اڈّے کی جانب بھیجے گئے۔ اِدلب کا مذکورہ علاقہ شامی اپوزیشن کے زیر کنٹرول ہے۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لافروف شامی گروپ "النصرہ فرنٹ" پر معاندانہ کارروائیوں اور حمیمیم کے اڈے کی جانب ڈرون طیارے بھیجنے کا الزام الزام عائد کر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...