’کاروار چلو ‘ احتجاجی ریلی میں 15000اتی کرم دار وں کی شرکت : راما موگیر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th January 2019, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30؍جنوری (ایس او نیوز) ضلع انتظامیہ کی طرف سے فاریسٹ اتی کرم داروں کے خلاف ہورہی بے انصافی کی مذمت میں 6فروری کو ہونےو الے ’کاروار چلو ‘احتجاجی ریلی میں ضلع کے مختلف مقامات سے 15000اتی کرم دار شریک ہونے کی بھٹکل اتی کرم ہوراٹ سمیتی کے صدر راماموگیر نے جانکاری دی۔

وہ یہاں پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 30برس زائد عرصہ سے فاریسٹ زمینات پر رہائش اختیار کئے اتی کرم داروں  کی عرضیوں کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افسران ایک لخت رد کررہے ہیں۔ وزیر اعظم من موہن سنگھ کے دور اقتدار میں تشکیل دی گئی ’فاریسٹ حقوق سمیتی ‘ کو دستوری درجہ دیا گیا ہے، سمیتی کے ممبران کو صحیح تربیت نہیں ہونے کی وجہ سے اتی کرم داروں کوانصاف دلانا ممکن نہیں ہوا۔ آگومبے کے مالم دورو، شیموگہ ضلع کے اتی کرم داروں کو زمینی دستاویزات کے ساتھ ان کا حق دینا ممکن ہے تو اترکنڑا ضلع کے اتی کرم داروں کے لئے  ممکن نہیں  ہونےپر راماموگیر نے سوال اٹھایا۔ فاریسٹ  افسران فاریسٹ اتی کرم داروں کو اگلی قانونی کارروائی کو موقع نہ دیتے ہوئے عرضیوں کو رد کرکے  معلومات کو خفیہ رکھا جارہاہے، ان حالات میں اتی کرم داروں کو کیا کرسکتے ہیں۔ بھٹکل سے کاروار چلو احتجاجی ریلی میں بھٹکل سے 3000لوگ شریک ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بھٹکل اتی کرم داروں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہونےکی اپیل کی۔ اس موقع پر رضوان، منیر، سلیمان ، اجیت بینڈیگیری ، دیوراج، شری دھرنائک، ناگیش نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی