اڈپی ڈسٹرکٹ کرائم برانچ کی کارروائی۔ 1.5کیلو گرام گانجہ کے ساتھ ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2018, 8:00 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 9؍فروری (ایس اونیوز) اڈپی پولیس کی ڈسٹرکٹ کرائم برانچ نے ایک شخص کو گانجہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 1.5کیلو گرام گانجہ بھی بر آمد کرلیا ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت اوچیلا کے رہنے والے عبدالرحمن صفوان(29سال)کے بطور کی گئی ہے، جو ایم آئی ٹی منی پال کالج کے قریب طلباء کو گانجہ فروخت کرتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے پرایس ایچ او سیتارام کی قیادت میں پی ایس آئی گجیندرا کے علاوہ دیگر عملے نے یہ کارروائی انجام دی ہے۔ضبط شدہ گانجے کی قیمت کا اندازہ 22,500/-روپے لگائی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی