انکولہ میں مسافروں سے بھری ٹمپو کی لاری سے ٹکر؛ 15 مسافر زخمی؛ تین کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th June 2018, 12:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے انکولہ میں ایک مسافروں سے بھری  ٹمپو کی مخالف سمت سے  آنے والی لاری سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ٹمپو پر سوار 15 مسافر زخمی ہوگئے  جس میں تین کو شدید چوٹ آئی ہے۔ حادثہ آج منگل صبح  انکولہ تعلقہ کے سونکاسال نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق ٹمپو  ٹراویلر  گدگ سے  گوکرن جارہی تھی، سونکاسال ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والی لاری سے کافی تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ حادثے میں تین لوگوں  کو شدید چوٹ لگی ہے جن کی شناخت بسوراج انیگیری (50)، کرشنا انیگیری (45) اور شکونتلا (45)  شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ سبھی زخمیوں کو فوری طور پر انکولہ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی