تیرہ سالہ بچے نے جوئے میں باپ کے کریڈٹ کارڈ سے اسی ہزار پاؤنڈاڑاڈالے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th June 2018, 12:05 PM | عالمی خبریں |

لندن 4جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جوئے کے عادی ایک بچے نے اپنے والد کے تجارتی کریڈٹ کارڈز سے لگ بھگ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ ا?ن لائن جوئے میں خرچ کردیئے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً سوا کروڑ بنتی ہے۔لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے اسکول کے اس بچے نے ویمبلے فٹ بال میچ کے درمیان دکھائی دینے والے ا?ن لائن سٹے بازوں کے اشتہارات دیکھ کر اپنی قسمت ا?زمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے والد کی شناخت استعمال کرتے ہوئے انہی کے کریڈٹ کارڈزسے جوئے میں اندھا دھند رقم لگانی شروع کردی۔ رفتہ رفتہ وہ کھیلوں میں جوئے کا عادی ہوگیا اور ہر ہفتے فٹبال اور گھڑسواری پر رقم لگانا شروع کردی اور اپنی عمر 18 برس ظاہر کرتے ہوئے بری عادت شروع کردی۔والدین کی جانب سے اس عادتِ بد کے انکشاف کے بعد اسے ماہرِ نفسیات کے پاس لے جایا گیا تاکہ وہ یہ خوفناک لت ترک کرسکے۔ اس خبر کے بعد برطانوی سرکاری اداروں نے بتایا ہے کہ ملک میں 11 سے 16 برس کے 25000 بچے اس وقت ا?ن لائن جوئے اور سٹے میں ملوث ہیں۔ اس کے بعد حکومتی نمائندوں نے بچوں کو جوئے کے اشتہارات سے دور رکھنے کیلیے سخت قانون سازی پر زور دیا ہے۔تاہم کئی وجوہ کی بنا پر اس بچے کی شناخت اور نام ظاہر نہیں کیا جارہا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔