نئے طلبہ کا نہیں ہوا داخلہ ۔ضلع شمالی کینرا میں 12سرکاری اسکولوں پر لگا تالا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2018, 12:25 PM | ساحلی خبریں |

کاروار10؍جولائی ( ایس اونیوز) محکمہ تعلیمات کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق امسال ایک بھی طالب علم کا نیا داخلہ نہ ہونے کی وجہ سے ضلع شمالی کینرا میں 12سرکاری اسکولوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ اس میں کاروار تعلیمی ضلع میں 7 اور سرسی تعلیمی ضلع میں 5لوئرپرائمری اسکول شامل ہیں۔

سرسی تعلیمی ضلع کے ڈپٹی انچارج ڈائریکٹر سی ایس نائک کا کہنا ہے کہ یہاں پر پہاڑی اور جنگلاتی علاقے میں بہت ہی کم آبادی ہے۔ اس لئے یہاں پرائمری اسکول کے طلبہ موجود نہیں ہیں۔ پچھلے سال ایسے علاقوں میں صرف تین اور چار طلبہ کے ساتھ اسکولوں کو جاری رکھا گیا تھا۔ امسال نئے داخلے صفر پر آگئے ہیں۔ اس لئے ایسے اسکولوں کوسرکاری احکام کے مطابق بند کردیناپڑاہے۔سرسی تعلیمی ضلع میں جن اسکولو ں کو بند کردیا گیا ہے ان میں ماوین کوپّا لوئر پرائمری اسکول سرسی تعلقہ، کلگار لوئر پرائمری اسکول سداپور تعلقہ، ہانچلّی اور بیلکھانڈ لوئر پرائمری اسکول یلاپور تعلقہ اور اردو لوئر پرائمری اسکول جوئیڈا شامل ہیں۔

کاروار تعلیمی ضلع میں جن اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے ان میں کبگال لوئر پرائمری اسکول انکولہ تعلقہ ، مانگوڈلا لوئر پرائمری اسکول کمٹہ تعلقہ، بوگری بیل، کوڈلے اور نندن گدّا لوئر پرائمری اسکول کاروار ، سونکیری اردو پرائمری اسکول اور کھاروی واڈا لوئر پرائمری اسکول شامل ہیں۔

کاروار تعلیمی ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر این جی نائک نے بتایا کہ بند کیے گئے اسکولوں کو آئندہ تین برسوں تک نہیں کھولا جائے گا۔ ان اسکولوں میں جو اساتذہ پڑھا رہے تھے انہیں عارضی طور پردوسرے اسکولوں میں بھیج دیا جائے گا۔پھر اگراسکولوں میں نیا داخلہ ہوتا ہے تو تین برسوں کے بعد یہ اسکول دوبارہ کھول دئے جائیں گے اوران اساتذہ واپس انہی اسکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔