ربیع الاول کا وہ مہینہ ہے جس میں سرور کائنات رحمۃللعالمین حضرت محمد 249ﷺنے اس کا رخانہ عالم میں آنکھیں کھولیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2017, 12:51 AM | ملکی خبریں |

ہنگولی؍مہاراشٹر،9؍دسمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز)ربیع الاول کا وہ مہینہ ہے جس میں سرور کائنات رحمۃللعالمین حضرت محمد 249ﷺنے اس کا رخانہ عالم میں آنکھیں کھولیں اور اسی مہینے میں آپ ﷺ نے اس عالم فانی کو الوداع کہا ۔اس سے معلوم ہوتا ہے اس عالم میں تشریف لانا یا یہاں سے عالم بالا کو لوٹ جانا سیرت النبی 249ﷺکا اصل موضوع نہیں ہے بلکہ وہ تعلیمات اور وہ اسوہ جو آپ ﷺ نے ان دونوں واقعات کی درمیانی مدت میں دیا اور پیش کیا ہے وہ اصل اسلام کا پیغام اور رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا باب ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے معراج چوک ،پنشن پورہ،ہنگولی میں جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام بعنوان سیرت النبی ﷺ سے خطاب کے دوران کیا ۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے فرمایا کہ محبت ایمان کا حصہ ہے ،یعنی اللہ سے محبت ،اللہ کے رسول ﷺ سے محبت ،اور جو شخص بھی ان دونوں محبتوں سے خالی ہو اس کا ایمان نہیں ہے،لیکن ہم کو یہ دیکھنا چاہئے کہ ہم صرف زبانی محبت کا دعویٰ کرنے والے ہیں یا عملی طور پر تعلیمات رسول ﷺ کو اپنا کر محبت کی دلیل پیش کرتے ہیں ۔

مفتی حفیظ اللہ قاسمی(ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے یہ بھی فرمایا کہ حضرات صحابہ کرامؓ سے بڑھ کر کون رسول اللہ ﷺ سے محبت کرنے والا ہوسکتا ہے ،صحابہ نے اسلامی تاریخ کا رشتہ نبوت اور ہجرت سے جوڑا ،ولادت یا وفات سے نہیں منسلک کیا۔تاریخ کی تمام کتابوں میں سن نبوی اور سن ہجری لکھا رہتا ہے ،سن میلادی عیسائیوں کی تاریخ ہے ،مسلمانوں کی نہیں ہے ۔

ناظم تنظیم مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے حاضرین سے خطاب کے دوران سوالیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ حسن اخلاق ،پڑوسیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ،صلہ رحمی وغیرہ کی تعلیمات جو رسول اللہ ﷺ ہم مسلمانوں کو دے کر گئے ہیں کیا ہم لوگ اس پر عمل کرتے ہیں ؟

جلسہ کے صدر مولانا مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی (صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ)نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ آج ہم مہمان مقررین کے درمیان سیرت النبی ﷺ کے جلسے میں موجود ہیں ،آج ہم یہ عہد کر کے اٹھیں کہ ہم سنت رسول کی پیروی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کس قدر افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک مسلمان محبت رسول کے مطابق اپنی داڑھی رکھنے کے لئے آمادہ نہیں ہے ۔

جلسہ کی نظامت حضرت مولانا اقبال قاسمی (شہر صدر جمعیۃ علماء ہنگولی )اور تلاوت حافظ شکیل احمد معراجی نے فرمائی جبکہ نعت پاک کا نذرانہ حافظ وقاری عبد الحکم (ضلع سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی )نے پیش کیا ۔

اس جلسہ میں مہمان کی حیثیت سے مولانا اشتیاق احمد قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر)حافظ محمد عارف انصاری (رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر)مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء علاقہ مراٹھواڑہ)حافظ عبد الرشید حمیدی (صدر جمعیۃ علماء ضلع پربھنی)اور مقامی ذمہ داروں میں حافظ و قاری حکم محمد عظمت اللہ خان کاشفی ،حافظ فصیح الدین ،مولانا نظام الدین ،مولانا اعجاز احمد قاسمی،خواجہ بھائی ،حافظ محمد علی،موسیٰ بھائی تنبولی،حافظ عبد الواجد،شیخ منیر،شیخ زبیر وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں ۔اخیر میں مولانا اعجاز احمد خان بیتی (صدر جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی )نے مہمانان کرام اور کارکنان جمعیۃ علماء اور شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...