قابض اسرائیلی فوج کے شہر شہر چھاپے، 12 فلسطینی گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2017, 8:10 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ مغربی کنارا،23مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کے نام نہاد سرچ ا?پریشن کے دوران ایک درجن فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قابض فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران شہریوں کو زدو کوب کیا۔ گھروں میں توڑپھوڑ کی اور قیمتی سامان جس میں نقدی اور زیورات شامل ہیں لوٹ لیے۔مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کو علی الصباح قابض اسرائیلی فوج نے شمالی شہر قلقیلیہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ہمارے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق قلقیلیہ کے نواحی علاقے مشاتل السبع میں متمرکز اسرائیلی فوج کی کوئی 20 گاڑیوں نے شہری آبادیوں میں داخل ہو کر فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔
نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق صہیونی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے خلاف فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ قابض فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر ا?نسوگیس کی اندھا شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے سابق فلسطینی اسیر تحسین العدل کو اس کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتار کیے گئے دیگر فلسطینیوں کی شناخت فراس ابو علبہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ولید، حمزہ اور وسیم الحوتری، ایمن رفیق آشتیوی اور نادر عامر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ادھر عزون قصبے میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی۔نابلس شہر میں جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران المعاجین کالونی سے برا ابو نواس، مشرقی نابلس میں بیت فوریک سے بشار عبدالحفیظ ملیطات اور یوسف الشلبی کو حراست میں لیا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...