اڈیشہ میں ’تتلی‘ کا قہرجاری، گج پتی ضلع میں زمین کھسکنے سے 12 لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 9:35 PM | ملکی خبریں |

بھونیشور،13؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اڈیشہ کے گج پتی ضلع میں تیلی طوفان کے بعد ہوئی شدید بارش کی وجہ سے زمین کھسکی اور اس میں کم از کم 12 افراد کے مرنے کا خدشہ ہے اور جبکہ چار افراد لاپتہ ہیں۔یہ معلومات خاص ریلیف کمشنر بی پی سیٹھی نے ہفتہ کو دی۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب جمعہ کی شام شدید بارش کے بعد کچھ دیہاتیوں نے ایک غارمیں پناہ لی تھی۔سیٹھی نے بتایاکہ گج پتی ضلع کے رائے گڑا ڈویژن کے تحت برگھارا گاؤں میں شدید بارش کی وجہ سے زمین کھسک گئی جس کی وجہ سے تقریباً 12 افراد کے مرنے کی خبر ہے۔انہوں نے بتایا کہ چار افراد لاپتہ ہیں اور ان کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ گج پتی ضلع کے مجسٹریٹ کو جائے وقوعہ پر جانے اور صورتحال کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے۔سیٹھی نے بتایا کہ رپورٹ ملنے کے بعد سرکاری دفعات کے مطابق متاثرہ لوگوں کو مالی مدد مہیا کرائی جائے گی۔افسر نے بتایا کہ مسلسل بارش سے متاثرہ علاقے میں این ڈی آر ایف کے اہلکاروں سمیت ایک امدادی ٹیم کو بھیجا گیا ہے۔پالسا کے نزدیک گوپال پور کے جنوب مغرب میں جمعرات کو طوفان کی وجہ سے زمین کھسک گئی تھی۔اس دوران افسر نے بتایا کہ دیگر علاقوں میں پانی میں کمی کے ساتھ ہی راحت اور بچاؤ مہم زور وں پر ہے۔ حالات کا جائزہ لینے سے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے گجم، گج پتی اور رائے گڑھا اضلاع سمیت کچھ متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کریں گے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...