’بگ بین‘ آج جنگ عظیم اول کے اختتام کی یاد دلانے کو تیار!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2017, 8:18 PM | عالمی خبریں |

لندن،11؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم 157 سال پرانا گھڑیال ’بگ بِین‘ مرمت کے جاری کاموں کی وجہ سے کئی ماہ سے خاموش ہے مگر آج 11 نومبر بہ روز ہفتہ پہلی جنگ عظیم کے اختتام کی یاد میں ’بگ بین‘ اپنی خاموشی توڑ کر اپنی مخصوص آواز میں جنگ بندی کی یاد تازہ کرے گا۔ برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت سے متصل برج بلڈنگ پر لگے گھڑیال کی مرمت جاری ہے۔ اسے صرف ہنگامی طورپر پہلی جنگ عظیم کے اختتام کی اور جنگ بندی کی یاد میں دوبارہ بجایا جا رہا ہے۔ ایک ہفتے کے بعد بگ بین خاموش ہو جائے گا اور توقع ہے کہ سال نو کی تقریبات کے موقع پر اسے پھر سے استعمال کیا جائے گا۔’بگ بین‘ رواں سال وسط اگست سے خاموش ہے۔ اس کی مرمت کام جاری ہے جو چار سال تک جاری ہے گا۔ اس دوران صرف اہم مواقع پر ہی بگ بین کو بجایا جائے گا۔ بگ بین کیمرمتی منصوبے پر 61 ملین پاؤنڈز کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔خیال رہے کہ لندن کا یہ مشہور زمانہ گھڑیال ایک سو ستاون سال پرانا ہے۔ طویل عرصہ گذرنے کے بعد اس میں خرابیاں پیدا ہونے کے ساتھ دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ برطانوی حکومت ایک عرصے سے اس گونج دار آواز والے گھڑیال کو دس ٹن کے ’لٹل جان‘ گھنٹے سے تبدیل کرنے پر غور کررہی تھی۔خیال رہے کہ لندن میں پارلیمان کی عمارت ویسٹ منسٹر محل میں واقع گھڑیال کا ٹاور 96 میٹر بلند ہے۔ 13.7 ٹن وزنی اس گھڑیال کو ’بِگ بین‘ کا نام دیا گیا۔ یہ گھڑیال اگرچہ اگلے چار سال کے دوران گھنٹہ پورا ہونے کی گھنٹی تو نہیں بجائے گا البتہ یہ متبادل مشین کی مدد سے درست اوقات دکھاتا رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔