جسٹس لویا معاملہ: ایس آئی ٹی سے جانچ ہو راہل کی قیادت میں 114 ارکان پارلیمان کی صدر ہند سے ملاقات اورمطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th February 2018, 11:59 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9 فروری (ایس او نیوز؍ ایجنسی) جسٹس لویاکی موت ایک بارپھر سرخیوں میں آگئی جب حزب اختلاف کے قائدین نے ان کی موت کے معاملہ میں جمعہ کو صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے ملاقات کرکے اسے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعہ تحقیقات کروانے کی اپیل کی۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کئی ارکان جسٹس لویا کی موت کو مشتبہ نظر سے دیکھتے ہیں ۔انہیں لگتا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات ایک یس آئی ٹی کے ذریعہ کرائی جانی چاہئے ۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کے خصوصی جج بی ایچ لویا کی موت یکم دسمبر 2014 کو ناگپور میں قلب پر حملہ کے باعث ہوئی تھی ۔ وہ سہراب الدین انکاؤنٹر معاملہ کی سماعت کررہے تھے ۔ لویا کی بہن اوران کے والد نے ان کی موت پر شک کا اظہارکیا تھا ۔ حالانکہ بعد میں ان کے بیٹے نے والد کی موت کو فطری قرار دیا تھا اس کے بعد سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی کہ شدت پسند عناصر ان کے بیٹے پر دباؤ بنارہے ہیں۔ راہل گاندھی نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کے بعد کہا ’’ہم نے جسٹس لویا کی موت کے معاملے میں رامناتھ کووند سے ملاقات کی ۔انہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملہ کو ضرور بہ ضرور دیکھیں گے ۔ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملہ کی جانچ یس آئی ٹی سے کرائی جائے ۔ایک جج کی مشتبہ حالت میں موت ہوئی ہے ۔لہٰذا ان کے اہل خانہ کے اطمینان کے لئے یہ ضروری ہے کہ جانچ صحیح طریقہ سے ہو۔ 15 پارٹیوں کے 114 ارکان پارلیمان نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی ۔اس میں اس کا بھی ذکرہوا کہ لویا سے منسلک 2 افراد کی اور بھی موت ہوچکی ہے ۔5 فروری کو خصوصی سی بی آئی جج جسٹس لویا معاملہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں سینئروکیلوں میں تیکھی بحثیں بھی ہوئی تھیں ۔ اس دوران جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے وکیل دشنیت داوے سے کہاتھا کہ اس عدالت میں ہمیں بحث کو مچھلی بازارکی سطح پر نہیں لانا چاہئے۔ جب کوئی جج بول رہا ہو تو آپ اسے چلا کر خاموش نہیں کراسکتے۔ آپ اس وقت بولئے جب آپ کی باری آئے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس لویا کی موت کی آزادانہ تحقیقات کرانے کی عرضی پر سماعت جاری ہے جسے خود سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا دیکھ رہے ہیں۔ کیونکہ سپریم کورٹ کے 4 ججوں کی اخباری کانفرنس کے بعد جسٹس ارون مشرا نے لویا کی موت سے متعلق عرضی پر سماعت کرنے سے انکارکردیا تھا۔جسٹس جے چملیشور ،رنجن گوگوئی، کریئن جوزف اور یم بی لوکور نے 12 جنوری کو اخباری کانفرنس کے دوران چیف جسٹس دیپک مشرا پر کام کی تقسیم بہتر طریقہ سے نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ جج لویا کے معاملہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاتھاکہ یہ مقدمہ کسی سینئر جج کے پاس جانا چاہئے کیونکہ لویا کی موت پرا ن کے اہل خانہ نے شک کا اظہارکیا ہے اوراس کی سوئی سہراب الدین معاملہ کی طرف گھومتی ہوئی نظر آرہی ہے جس کا الزام بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ پر ہے۔گزشتہ برس نومبرمیں جسٹس لویا کی موت پر ان کی بہن نے شک کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس کے تار سہراب الدین انکاؤنٹر سے جڑے ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد یہ معاملہ میڈیا کی سرخی بن گیا۔ دعویٰ ہے کہ اہل خانہ کو 100 کروڑ روپئے کی رشوت دینے کی بھی کوشش کی گئی تھی ۔لویا کے والد نے اپنے بیٹے کی گردن کے پچھلے حصہ پر لگے خون کے نشان پر بھی سوال کھڑا کئے تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...