یوگی آدتیہ ناتھ کو خوش کرنے کی روایت؟ سرکاری سرکلر کے بعد تقریباً100 اسکولوں کوبھگوا رنگ سے رنگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2017, 12:44 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 09؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوپی میں بھگوا پہننے والے یوگی آدتیہ ناتھ سی ایم کیا بنے کہ ان کو خوش کرنے کے لئے افسر سب کچھ بھگوارنگ میں رنگ رہے ہیں۔پیلی بھیت ضلع میں تقریباً 100پرائمری اسکولوں پر بھگوا پینٹ کروا دیا گیا ہے۔یہ باقاعدہ ایک سرکاری سرکلر جاری کرکے کیا گیا۔اس پر تنازعہ ہونے پر اب اسکول دوبارہ سفید رنگ کیا جائے گا۔گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باوجود سر پنچ نے ان اسکولوں کو رنگوا دیا۔بتا دیں کہ اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ایک اور متنازعہ فیصلہ لیا ہے۔ریاست کے تمام اسکولوں میں ’بھگود گیتا‘پر مبنی گانا مقابلہ کرانے کی ہدایات بھیجی گئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ ان مقابلوں کے نتائج کی بنیاد پر اس ماہ کے آخر میں دارالحکومت لکھنؤ میں ریاستی سطح کا ایک مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ریاست کے ثانوی محکمہ تعلیم کے تمام چیمبرز کے مشترکہ ڈائریکٹرز کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے کہ تمام بورڈز کے تحت آنے والے سرکاری اور نجی اسکولوں میں ضلع اور ریاستی سطح پر یہ مقابلے منعقدکیے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...