شاہراہوں کی گشت کیلئے 100 گاڑیاں متعارف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2017, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔16؍جنوری(ایس او نیوز) ریاست بھر میں شاہراہوں پر ہونے والے سڑک حادثات اور دیگر جرائم پر نظر رکھنے اور ان کے انسداد کیلئے ریاستی حکومت نے تمام شاہراہوں پر گشتی گاڑیاں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ جس کے تحت آج سو گشتی گاڑیوں کو وزیراعلیٰ سدرامیا نے ودھان سودھا کے روبرو ہری جھنڈی دکھائی۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی موجود تھے۔قومی شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات سڑک حادثات کی صورت میں فوری مدد پہنچانے اور دیگر ضروریات کیلئے ایک سو انووا کاریں جدید ترین سہولیات سے لیس کرکے میدان میں اتاری گئی ہیں۔ بجز بنگلور ریاست کے تحت اضلاع میں ہر 30 تا 40کلومیٹر کی مسافت پر ایک گاڑی متعین کی جائے گی۔ اگلے دنوں میں ان گاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور ہر گاڑی کے درمیان فرق کو 20 کلو میٹر کردیا جائے گا۔ان گشتی گاڑیوں میں 360 ڈگری کیمرہ ، ٹچ اسکرین مانیٹر ، ہنگامی طبی امداد کٹ، آگ بجھانے کے آلات ، سرچ لائٹ ، انورٹر، اور دیگر سہولیات دستیاب رہیں گی۔ پندرہ کروڑ روپیوں کی لاگت پر یہ گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔ان گاڑیوں کی گشت کیلئے 33الگ الگ شاہراہوں کو چنا گیا ہے۔اگلے تین سالوں کے دوران ان گشتی گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 300 کیا جائے گا۔سڑک حادثات کی صورت میں فوری طبی ا مداد پہنچانا ،اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچانا اولین ذمہ داری قرار دی گئی ہے۔ ساتھ ہی شاہراہوں پر ٹریفک ضوابط کی نگرانی کا ذمہ بھی ان گاڑیوں کے سپرد رہے گا۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان گاڑیوں کے ذریعہ ریاست بھر میں پولیس جوان ٹریفک قوانین کے متعلق بیداری لانے کی کوشش کریں۔ ہنگامی حالات میں انہی گاڑیوں کے ذریعہ زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کی طرف بھی توجہ دی جائے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور ، چیف سکریٹری سبھاش کنٹیا ، وزیر داخلہ کے مشیر کیمپیا ، اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس اے ایم پرساد ، شہر کے پولیس کمشنر پروین سود اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...