یوگی حکومت کے 100دن:سی ایم بولے حکومت بغیر امتیاز کے سب کی بھلائی کے لئے کام کر رہی ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th June 2017, 11:44 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،27؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی حکومت کے 100دن پورے ہونے پر ایک کتابچہ جاری کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 100دن کا وقت بہت چھوٹی مدت ہوتی ہے لیکن یہ ایک مؤثر پہل ہے۔عوامی قرارداد خط کو لاگو کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔سی ایم یوگی نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے کے بی پی ایل کے خواب کے جذبے کا مقصد حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے اپنی حکومت کی اب تک کی کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ زیور میں ایئرپورٹ بنانے کو منظوری دی گئی۔اس سال کے آخر تک 30اضلاع کو کھلے میں قضاء حاجت سے آزاد کیا جائے گا۔اسکول کے بچوں کو کئی سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہیں۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ان کی حکومت بغیر کسی امتیاز کے تمام طبقات کی بھلائی کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے گزشتہ ایس پی حکومت پر بالواسطہ نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست خاندانی سیاست کی زد میں تھی،اب اس کو اس سے نجات ملی ہے۔انہوں نے کسانوں کے قرض معافی کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کابینہ میٹنگ میں ہی مختصر اور معمولی کسانوں کی گزشتہ سال مارچ تک کی قرض معافی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔اس سے قریب 86لاکھ کسان مستفید ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی کہا کہ کسانوں کی حفاظت کے لئے پانچ گنا زیادہ گندم خریدنے کا فیصلہ لیا گیا ہے،ساتھ ہی گنا کسانوں کے 22ہزار کروڑ کے لون معاف کئے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ریاست کے تمام دیہات میں 24گھنٹے بجلی کی سپلائی کے لئے مرکز پر زور دیا ہے۔وی آئی پی کلچر پر لگام لگائی ہے، ہنگامی خدمات کو چھوڑ کر لال بتی کی ثقافت کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا گیا ہے۔خواتین کے تحفظ بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس سمت میں اینٹی رومیو ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کو مافیا راج سے مکمل طور پر نجات دلائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...