ریاست کے 100منتخب آنگن واڑی مراکز کی صورت حال پڑھائی لکھائی سے زیادہ بچوں کے لئے تغذیہ بخش غذا فراہمی کا انکشاف: سروے رپورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2017, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔22جنوری ( ایس او نیوز) انٹگریٹڈ چائلڈڈ یولپمنٹ سرویس ( آئی سی ڈی ایس ) اسکیم کے تحت چلائے جارہے آنگن واڑی مراکز کے نظم وضبط میں ترمیم کرتے ہوئے از سر نو ترتیت دےئے جانے کی ضرورت ہے ۔ آنگن واڑی مراکز کی تشکیل نو کے حوالے سے یونیسیف اور سنٹرفار بجٹ اینڈ پالیسی اسٹڈیز ااداروں نے مذکورہ خیال کااظہار کیا ہے ۔ دونوں اداروں نے مشترکہ طور پرریاست کے شہر بنگلور ، بلاری ،چامراج نگر اور ہاویری اضلاع میں 100سے زائد آنگن واڑی مراکز کا سروے کرتے ہوئے ایک رپورٹ تیار کیا ہے ۔ اس سروے رپورٹ کو چیف سکریٹری سبھاش چند رکنٹیا نے کل یہاں جاری کیا ۔ تغذیہ بخش غذا ،صحت ، تعلیم ، سہولتیں اورکام کاج جیسے اہم ترین عناصر کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کردہ رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ آنگن واڑی مراکز میں تغذیہ بخش غذا فراہمی پر جس قدر توجہ دی جارہی ہے ، اس قدر ان کی تعلیم وتربیت پر مبذول نہیں کی جارہی ہے ۔ بچوں کو کم از کم تین گھنٹے تک پڑھائی لکھائی کی طرف مائل کرناچاہئے ۔ لیکن ایک گھنٹہ بھی اس جانب توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں فری اسکول مرحلہ میں بچوں کی صحت و تعلیم پر مساوی توجہ درکار ہے ۔ آنگن واڑی کا رکنان کے بوجھ کو ممکن حد تک کم کرنے کی ضرورت ہے ۔بچوں کی صحت سے متعلق تفصیلات ’’بھاگیہ لکشمی بانڈ کی فراہمی و دیگر رسمی کارروائیوں کے بوجھ متعلقہ دیگر شعبہ جات کے افراد کے سپرد کرنے کی سفارش رپورٹ میں کی گئی ہے ۔ آنگن واڑی کا رکنان اور معاونین کو بروقت تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں ۔ ان کی تنخواہ فراہمی میں ہورہی تاخیرکے سدباب کیلئے ممکن حد تک کوشش کی جانی چاہئے، نوکر شاہوں کی مداخلت پر قد غن لگانا ہوگا۔اگر ممکن ہو تو آنگن واڑی انتظامیہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے ۔ فی الوقت کا نظم صفر(0) تا 6سال کی عمر تک کے بچوں کیلئے ایک ہی نظم جاری ہے ۔0تا6سالہ نظم کو دو حصوں میں اس طرح تقسیم کیا جائے کہ دو مساوی نظم بن جائیں۔ 0تا3سال کاایک نظم ہو ، 4تا6سال کا ایک نظم بنایا جاسکتا ہے۔ رپورٹ جاری کرنے سے قبل چیف سکریٹری نے کہا کہ 21ویں صدی میں کام کاج کا طریقہ کار تبدیل ہورہا ہے ۔ پل پل تبدیلیوں سے گزرتے لمحات کے مطابق ہم کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔ لحظہ لحظہ کی ان تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے اپنی صلاحیتوں و لیاقتوں کو نکھارنا ضروری ہے ۔ 21ویں صدی کی تبدیلیوں سے آراستہ ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگی کو طالب علم کے طور پر گزاریں ، کسی بھی مرحلہ میں نہ سوچیں کہ ہم بڑے ہوگئے ، ٹیچر بن گئے ،مربی بن گئے ، اب ہم کو پڑھنے کی سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ، اس پروگرام میں سی بی پی ایس کی ڈائرکٹر جوتسا جھا ودیگر اہل علم شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...