امریکی بحریہ کے جنگی بحری جہاز کو حادثہ،10 افراد لاپتہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2017, 12:59 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سنگاپور کے قریب سمندر میں ایک امریکی بحری جنگی جہاز کے ایک ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں امریکی بحریہ کے دس اہلکارلاپتا ہیں جب کہ پانچ زخمی ہوئے۔امریکی نیوی کے مطابق گائیڈڈ میزائل تباہ کرنے والا امریکی بحریہ کا جنگی جہاز یو ایس ایس جان ایس میکین صبح کے وقت آبنائے ملاکا میں ایک تجارتی بحری جہاز سے ٹکرا گیا۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ دوسرا ایسا حادثہ ہے، جس میں امریکی جنگی بحری جہاز شامل ہے۔

آبنائے ملاکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے درمیان ایک اہم ترین آبی گزرگاہ ہے۔ یہ بحر ہند اور بحر الکاہل کے درمیان بحری جہازوں کو گزرنے کا مرکزی راستہ فراہم کرتی ہے اور یہ بھارت، انڈونیشیا اور چین کو بھی منسلک کرتی ہے۔ آبنائے ملاکا میں سے سالانہ 50 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں۔امریکی بحریہ کے جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق حادثہ سنگاپور کے قریب مشرقی سمندری علاقے میں پیش آیا، جس سے جنگی جہاز کو نقصان پہنچا۔ اس واقعے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب حادثے کے وقت ٹینکر پر 12000ٹن تیل لدا ہوا تھا، تاہم اس حادثے کے نتیجے میں تیل کا رساؤ نہیں ہوا۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق سنگاپور اور ملائشیا کی بحریہ کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ 

ملائشیا کی بحریہ کے سربراہ احمد قمرالزمان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں امدادی کاروایؤں کو سرہاتے ہوئے امریکی بحریہ کے ساتھ لاپتا اہلکاروں کو تلاش کرنے میں مدد کی بھی پیشکش کی ہے۔امریکی حکام نے فی الحال اس حادثے کی وجوہات کی بابت تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں، تاہم بتایا گیا ہے کہ یہ بحری جہاز معمول کے سفر پر تھا۔اس سے قبل جون میں جاپان کے قریب سمندر میں پیش آنے والے ایسے ہی ایک واقعے میں سات امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ پیشہ ورانہ جہازرانی میں کوتاہی برتنے کی بنا پر پیش آیا تھا اور اس میں شامل اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو نیو جرسی سے واشنگٹن واپسی پر مک کینز کے متعلق ایک رپورٹر کے سوال کا جواب میں اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہلکاروں کے ساتھ یک جہتی ظاہر کی اور کہا کہ امدادی کارروائیوں جاری رہیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...