کاروار16؍ستمبر(ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں ماجالی چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران محکمہ آبکاری کے افسران نے ایک ٹورسٹ بس سے سات کلو گرام گانجہ ضبط کرلیاہے۔
آبکاری کے ذرائع نے بتایا کہ گوا سے منگلورو کی جانب دوڑنے والی پرائیویٹ ٹورسٹ بس جب کاروار کے حدود میں داخل ہورہی تھی تو چیک پوسٹ پر بس کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران ایک ایک کلو کے سات پاکٹ میں چھپایا ہوا گانجہ برآمد کیا گیا۔محکمہ آبکاری کے افسران نے گانجہ کے ساتھ بس بھی ضبط کرلی اور اس تعلق سے چار لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
بس روکے رکھنے پر مسافروں نے اپنی برہمی کا اظہار کیا جبکہ محکمہ آبکاری کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔