نیو جرسی: آرٹ فیسٹول میں فائرنگ، حملہ آور ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 12:23 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 19جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک آرٹ فیسٹول کے دوران فائرنگ سے 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایک مبینہ حملہ آور مارا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعہ اتوار کو نیوجرسی کے شہر ٹرینٹن میں پیش آیا جہاں رات بھر جاری رہنے والے آرٹ فیسٹول کے دوران دو متحارب گروہ آپس میں لڑ پڑے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 'آرٹ آل نائٹ' کے عنوان سے ہونے والا فیسٹول ختم ہونے کے قریب تھا جب رات تقریباً پونے تین بجے وہاں دو افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ تہاج ویلز کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث تھا۔پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا مشتبہ حملہ آور جائے واقعہ پر موجود ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔فائرنگ کرنے والا دوسرا شخص 23 سالہ عامر آرمسٹرانگ پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس نے جائے واقعہ سے کئی ہتھیار بھی قبضے میں لیے ہیں۔علاقہ پولیس کے مطابق واقعے میں کل 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 17 کو گولیاں لگی ہیں جب کہ دیگر فائرنگ کے بعد فیسٹول میں مچنے والی بھگدڑ سے زخمی ہوئے۔ٹرینٹن کا شہر نیوجرسی کی مرسر کاو?نٹی میں شامل ہے جہاں کی انتظامیہ کے ایک افسر اینجلو اونوفری نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ فیسٹول میں جس وقت فائرنگ ہوئی اس وقت وہاں ایک ہزار کے لگ بھگ لوگ موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ بظاہر ٹرینٹن میں سرگرم بعض جرائم پیشہ گروہوں کے مابین اس مقام کی ملکیت پر تنازع کا نتیجہ تھی جہاں فیسٹول ہورہا تھا۔نیو جرسی میں فائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکہ بھر میں آتشیں اسلحے سے ہونے والے جانی نقصان پر بحث زوروں پر ہے اور کئی حلقے ملک میں اسلحے کی خرید و فروخت پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...